RegionalPosted at: Jan 1 2018 1:10PM جنوبی کشمیر میں ریل خدمات معطل
سرینگر یکم جنوری (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں کل سکیورٹی اور جنگجو تنظیم جیش محمد کے درمیان تصادم میں دو مقامی جنگجووں کے مارے جانے کے بعد نئے سال کے پہلے دن وادی میں سیکورٹی وجوہات کی بناء پر ریل خدمات معطل کر دی گئی۔ اس تصادم میں سینٹرل ریزرو پولیس دستے کے پانچ جوان شہید اور تین دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
ریلوے کے ایک افسر نے یو این آئی کو بتایا کہ اتوار کی رات پولیس نے سیکورٹی وجوہات کے پیش نظر بڈگام-سری نگر سے جنوب میں واقع اننت ناگ اور قاضی گنڈ اور جموں علاقے کے بانہال تک چلنے والی ریل گاڑیوں کو بند کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا اس لئے ان شاپراہوں پر ریل خدمات منسوخ کردی گئی ہیں۔وسطی کشمیر کے سرینگر-بڈگام سے شمال میں واقع بارہ مولہ کے درمیان ریل کی خدمات جاری رهےگي۔
جاری۔ یو این آئی۔ شا پ۔ 1256