RegionalPosted at: Jan 10 2018 3:12PM جنوبی کشمیر میں ریل خدمات معطل
سری نگر، 10 جنوری (یو این آئی) جنوبی کشمیر میں سیکورٹی وجوہات سے آج ریل خدمات منسوخ کردی گئی ہے جہاں سلامتی دستوں کے ساتھ تصادم میں حزب المجاہدین (ایچ ایم) کا ایک جنگجو ہلاک ہوجانے کے بعد مقامی لوگوں کے مخالف احتجاج کے دوران کل ہوئی فائرنگ میں مبینہ طور پر ایک نوجوان کی موت ہوگئی تھی۔
ریلوے کے ایک افسر نے یو این آئی کو بتایا کہ شمالی کشمیر میں ٹرینیں اپنے مقررہ وقت سے مطابق چلیں گی۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے کل رات وسطی کشمیر کے بڈگام-سری نگر سے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ اور قاضی گنڈ ہوتے ہوئے جموں کے بانہال جانے والی ر یل گاڑیوں کی آمدورفت ملتوی کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
انتظامیہ کے اس فیصلے کے بعد جنوبی کشمیر کے مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر پہنچنے والے مسافروں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔
یو این آئی۔ شا پ۔ 1113