image
Tuesday, Mar 19 2024 | Time 11:07 Hrs(IST)
Entertainment » Film Review

سلمان کو بہترین دوست سمجھتی ہیں کٹرینہ کیف

سلمان کو بہترین دوست سمجھتی ہیں  کٹرینہ کیف

نئی دہلی 8 دسمبر (یو این آئی) بالی ووڈ کی باربی گرل کٹرینہ کیف دبنگ سٹار سلمان خان کواپنا سب سے اچھا دوست مانتی ہیں۔

سلمان اور اور کٹرینہ کے درمیان تعلقات ہمیشہ شہ سرخیوں میں رہتے تھے لیکن ان دونوں نے کبھی ان خبروں کو قبول نہیں کیا ۔
کٹرینہ نے سلمان کو لے کر اپنی دل کی بات کہی ہے۔

انہوں نے کہا ’’سلمان میرے سب سے اچھے دوست ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔
آپ کو یہ بہت عجیب لگے گا کہ ایسا بھی ہوتا ہے جب ہم ہفتوں یا پھر مہینوں تک بات نہیں کرپاتے لیکن جب بھی میں اپ سیٹ ہوجاتی ہوں تو وہ نہ جانے کہاں سے سامنے آجاتے ہیں ۔
یہ بہت ہی چونکانےوالی بات ہے کیونکہ ایسے وقت میں جب میں کسی سے بھی بات نہیں کرتی ، نہ جانے انہیں کیسے پتہ چل جاتا ہے۔
ان کے علاوہ اس مشکل وقت میں میری چھ بہنیں اور میری ماں بھی میری مدد کرتی ہیں۔

یو این آئی۔
شا پ۔
1245

image