image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 22:49 Hrs(IST)
Entertainment » Bollywood

ٹائیگرز کے ساتھ ورزش کرتی ہیں قطرینہ

ٹائیگرز کے ساتھ ورزش کرتی ہیں قطرینہ

ممبئی، 29 مئی ( یو این آئی) بالی ووڈ کی باربی گرل قطرینہ کیف، سلمان کے بھتیجوں کے ساتھ ورزش کرتی ہیں۔
قطرینہ کا نام بالی ووڈ کی ان اداکاراؤں میں شمار ہوتا ہے جو اپنی صحت سےمتعلق ہمیشہ محتاط رہتی ہیں اور مشکل ورزش کرتی ہیں۔
قطرینہ اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لئے جم میں کافی پسینہ بہاتی ہیں۔
وہ پہلے کئی بار سلمان خان کے ساتھ بھی جم میں نظر آئی ہیں۔
قطرینہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنا اکاؤنٹ کھولا ہے جس پر کچھ دن پہلے انہوں نے جم میں ورزش کرتے ہوئے ایک ویڈیو کا وائرل کیا تھا۔
اس کے بعد انہوں نے ایک تصویر ا پ لوڈ کی ہے جس میں ان کے ہاتھوں میں ڈمپل دکھائی دے رہے ہیں لیکن ساتھ میں سلمان نہیں بلکہ ٹائیگرز ہیں۔
قطرینہ نے جو تصویر اپ لوڈ کی اس میں سلمان کے بھتیجے قطرینہ کے ساتھ ورزش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
ارباز اور سہیل خان کے بیٹے ارهان اور نروان کے ساتھ قطرینہ ڈمبل لے کر ورزش کر رہی ہیں۔
یو این آئی۔
ایم جے۔

image