image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 10:13 Hrs(IST)
Entertainment » Bollywood

'ٹائیگر زندہ ہے' کے لیے خصوصی ٹریننگ لیں گی قطرینہ کیف

'ٹائیگر زندہ ہے' کے لیے خصوصی ٹریننگ لیں گی قطرینہ کیف

ممبئی، 13 اپریل (یواین آئی) اداکارہ قترینہ کیف آنے والی فلم 'ٹائیگر زندہ ہے' کے لیے خصوصی ٹریننگ لینے والی ہیں۔
بالی ووڈ فلم ساز آدتیہ چوپڑا اپنی سپر ہٹ فلم 'ایک تھا ٹائیگر' کا سیکوئل 'ٹائیگر زندہ ہے' بنا رہے ہیں۔
فلم میں سلمان خان اور قطرینہ کیف کا اہم کردار ہو گا۔
قطرینہ 'ٹائیگر زندہ ہے' کے ایکشن سیکونس کےلئے خصوصی تربیت لینے والی ہیں جس سے اسٹنٹ مناسب طریقے سے لگ سکے۔
قطرینہ کے لئے 'ٹائیگر زندہ ہے' کافی اہم فلم ہے کیونکہ ان کی پچھلی فلمیں دو فلمیں مسلسل فلاپ ہو چکی ہیں۔
'ٹائیگر زندہ ہے' میں قطرینہ کچھ بھی خرابی نہیں کرنا چاہتی ہیں۔
قطرینہ فلم کے اسٹنٹ کو ٹھیک طریقہ سے کرنے کے لئے خصوصی تربیت لینے والی ہیں۔
فلم میں دشمنوں کے چھکے چھڑانے کے لئے قطرینہ چاقو سمیت کئی ہتھیاروں سے لڑتی نظر آئیں گی۔
اس کے لئے قطرینہ ایک بہت مشکل ٹریننگ لینےوالی ہیں اس کے بعد وہ 'ٹائیگر زندہ ہے' کی شوٹنگ کرنے دوبارہ جائیں گی۔
فی الحال وہ 'جگا جاسوس' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے بعد یہ شروع ہوگی۔
یواین آئی۔
اےایم۔

image