NationalPosted at: Jul 15 2018 11:33PM صحافیوں کی فلاح وبہبود یونائٹیڈ جرنلسٹ ٹرسٹ کی پہلی ترجیح:نواب کاظم علی خاں کی پرنب مکھرجی سے ملاقات
نئی دہلی 15جولائی (یو این آئی )یونائٹیڈ جرنلسٹ ٹرسٹ کے چیئرمین الحاج نواب کاظم علی خاں کی قیادت میں ہندستان کے تمام ریاستوں کے صدور کے وفد نے آج سابق صدر جمہوریہ ہند پرنب مکھرجی سے ملاقات کی۔
سابق صدر کو نواب کاظم علی خاں کی سیاسی وسماجی خدمات کوتفصیل کے علاوہ یونائٹیڈ جرنلسٹ ٹرسٹ کی کارکردگی سے آگاہ کیا گیا جو پورے ملک میں جرنلسٹوں کے مسائل کو حل کرنے میں مصروف ہے۔
اس موقع پرمسٹر مکھرجی کو حیدرآباد چار مینار کا مومنٹو بطورتحفہ پیش کیا گیا۔ اس ملاقات کے بعد نواب کاظم علی خاں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافت جمہوریت کا چوتھا ستون ہے ۔صحافی سماج اور سرکار کے کاموں پر گہری نگاہ رکھتے ہیں لیکن افسوس کے صحافیوں کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دیتا ہے ۔
اسی مقصد کی خاطر یونائٹیڈ جرنلسٹ ٹرسٹ کا قیام عمل لاگیا ہے تاکہ صحافیوں کی مسائل کو حل کیا جائے ۔ان کی بیواوں اور یتیم بچوں کی کفالت کا بہترین نظم ہو ۔ انہوں نے تمام صحافیوں سے اپیل ہے کہ وہ اس ٹرسٹ کے ممبر بنیں تاکہ ان کے مسائل کو حل کیا جا سکے ۔
یو این آئی۔سلام