NationalPosted at: Aug 16 2018 11:57PM واجپئی کی موت سے ہندستان کو ایک بڑا نقصان ہوا ہے: کیجریوال
نئی دہلی 16 اگست [یو این آئی] دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے انتقال پر اظھایر تعزیت کیا ہے۔ آنجہانی واجپئی نے ااج شام یہاں ایمس میں آخری سانس لی۔
وزیر اعلی نے کہا کہ انہیں گہارا دکھ پہنچا ہے اور ہندستان کو ایک بڑا نقصان ہوا ہے۔
قبل ازیں مسٹر کیجریوال اور ان کے نائب مسٹر منیش سسوڈیا نے ایمس جا کر عیادت کی تھی۔
ایمس نے شام ساڑھے پانچ بجے جاری میڈیکل بلیٹن میں بتایا کہ مسٹر واجپئی نے پانچ بجکر پانچ منٹ پر آخری سانس لی۔ اسپتال کے مطابق گزشتہ 36 گھنٹے سے ان کی حالت مسلسل بگڑتی جارہی تھی اور انہیں لائف سپورٹ سسٹم پر رکھا گیا تھا۔ تمام کوششوں کے باوجود انہیں بچایا نہیں جا سکا۔ انہیں گزشتہ 11 جون کو ایمس میں بھرتی کیا گیا تھا۔
یو این آئی۔ سلام