NationalPosted at: Jan 24 2018 3:18PM کیجریوال کی طرف سے بوانا میں آتشزدگی کے متاثرین کو چیک تقسیم
نئی دہلی، 24 جنوری (یو این آئي) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بوانا آتشزدگی میں مرنے والوں کے اہل خانہ کو آج معاوضے کی رقم کے چیک تقسیم کئے۔
عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسٹر کیجریوال نے متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کر کے ، انہیں چیک سونپے اور حکومت کی جانب سے آگے بھی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔
وزیر اعلی نے حادثے کے روز ہفتہ کو ہی مرنے والوں کے اہل خانہ کو پانچ لاکھ روپے کی اور ہر زخمی کو ایک لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ دہلی کے بوانا انڈسٹریل علاقے میں ایک پٹاخہ فیکٹری میں شدید آگ لگنے سے 17 لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور دو دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ حکومت نے واقعہ کی تحقیقات کے کا حکم دیا ہے۔
یو این آئی ۔ م ش ۔ 1440