image
Friday, Apr 19 2024 | Time 08:04 Hrs(IST)
National

کورونا سے چار قدم آگے ہے دہلی حکومت: کیجریوال

کورونا سے چار قدم آگے ہے دہلی حکومت: کیجریوال

نئی دہلی، 30مئی (یو این آئی) دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے کہاکہ دہلی میں کورونا کے معاملات بڑھ رہے ہیں یہ تشویش کا موضوع ہے لیکن ابھی گھبرانے کی بات نہیں ہے۔
مسٹر کیجریوال نے ویڈیو کانفرنسنگ کرکے سنیچر کو کہا کہ گزشتہ ہفتہ ہمارے پاس 4500کووڈ کے بیڈ تھے لیکن آج کی تاریخ میں 6600بیڈ دستیاب ہیں۔ گزشتہ 14مئی کو دہلی میں تقریباًً 8500مریض تھے اور اس وقت تقریباًً 17000ہزار ہیں۔ دہلی میں گزشتہ 15دنوں میں تقریباً 8500مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔ ان میں سے 500مریض اسپتالوں میں داخل ہوئے۔ فی الحال موجود 6600کووڈ بیڈ میں سے ابھی صرف 2100بیڈ پر مریض ہیں او ر آج بھی 4500بیڈ ابھی خالی اور دستیاب ہیں۔ پانچ جون تک دہلی میں کووڈ بیڈ کی تعداد 9500ہوجائے گی۔
انہوں نے کہاکہ اب کووڈ 19کے مریضوں کو اسپتالوں میں دستیاب بیڈ، وینٹی لیٹر یا آکسیجن کی معلومات حاصل کرنے کے لئے دھکے نہیں کھانے ہوں گے۔ دہلی حکومت ایک ایپ لانچ کرنے والی ہے، جہاں یہ تمام معلومات مل سکیں گی۔ اس کے علاوہ ایک ویب پیج بھی شروع کیا جائے گا اور ہیلپ لائن نمبر 1031پر بھی معلومات حاصل کرسکیں گے۔ سوشل میڈیا پر لوگوں کو گمراہ کرنے کے لئے فرضی ویڈیو ڈالنے والوں کے لئے مسٹر کیجریوال نے کہاکہ ایسا کرنے والے لوگ کورونا مجاہدین کی محنت کی توہین کررہے ہیں۔ یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں بلکہ ملک کے لئے کام کرنے کا ہے۔ انہوں نے سے اپیل کی کہ وہ اس طرح کی فرضی ویڈیو پر آنکھ بند کرکے بھروسہ نہ کریں۔ ویڈیو صحیح ملنے پر ہم فوری طورپر کارروائی کریں گے۔
وزیراعلی نے کہاکہ دہلی میں کل تک کل ملاکر 17386کورونا کے معاملات آئے۔ ان میں سے 7846لوگ ٹھیک ہوکر گھر چلے گئے۔ 9142لوگ ابھی بیمار ہیں اور 398لوگوں کی کورونا کی وجہ سے موت ہوگئی۔ گزشتہ کچھ دنوں میں ہلی میں کورونا کے معاملات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ اس بات کو قبول کرتے ہیں۔ یہ تھوڑا تشویش کا موضوع ہے لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ میں آپ کا وزیراعلی ہونے کے ناطے یہ یقین دلانا چاہتا ہوں کہ آپ کی حکومت کورونا سے چار قدم آگے چل رہی ہے۔جتنی ضرورت ہے اس سے کہیں زیادہ انتظام ہم آپ کے علاج کے لئے کررہے ہیں۔
یو این آئی۔ م ع۔ 2330

خاص خبریں
انتخابی عمل کا تقدس برقرار رکھا جائے: سپریم کورٹ

انتخابی عمل کا تقدس برقرار رکھا جائے: سپریم کورٹ

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) ای وی ایم-وی وی پی اے ٹی سے متعلق عرضیوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھنے سے پہلے سپریم کورٹ نے جمعرات کو سماعت کے دوران کہا کہ انتخابی عمل کا تقدس برقرار رکھا جانا چاہئے جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ نے یہ بھی کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے بارے میں ہر چیز پر شک نہیں کیا جا سکتا بنچ نے الیکشن میں ای وی ایم کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کے ساتھ ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ ٹریل (وی وی پی اے ٹی) کی 100 فیصد گنتی یا بعد میں بیلٹ پیپر کے ذریعے انتخابات کرانے کے پرانے نظام کو نافذ کرنے کا مطالبہ کرنے والی درخواستوں پر متعلقہ فریقوں کے دلائل کی تفصیل سے سماعت کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔

...مزید دیکھیں
عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے  امانت اللہ خان کو ای ڈی نے گرفتار کیا

عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو ای ڈی نے گرفتار کیا

نئی دہلی، 18 اپریل (یواین آئی) عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعرات 18 اپریل کی رات کو گرفتار کرلیا اس سے قبل امانت اللہ سے 9 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی امانت اللہ خان پر دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین کے طور پر 32 لوگوں کو غیر قانونی طور پر بھرتی کرنے کا الزام ہے اس کے ساتھ ہی انہوں نے دہلی وقف بورڈ کی کئی جائیدادوں کو غیر قانونی طور پر کرائے پر دے دیا۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی کی تاناشاہی کے خلاف ہم مضبوطی سے لڑتے رہیں گے :عام آدمی پارٹی

بی جے پی کی تاناشاہی کے خلاف ہم مضبوطی سے لڑتے رہیں گے :عام آدمی پارٹی

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی نے پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کی گرفتاری پر کہا کہ ہم بی جے پی کی تاناشاہی کے خلاف مضبوطی سے لڑتے رہیں گے عام آدمی پارٹی کی سینئر لیڈر آتشی نے 'ایکس' پر کہا، 'بی جے پی والوں تم چاہے عام آدمی پارٹی کے ہر لیڈر، ہر کارکنوں کو جیل میں ڈال دو، دہلی کے لوگ پھر بھی عام آدمی پارٹی کو ہی ووٹ دیں گے۔

...مزید دیکھیں
کانگریس کارکنان پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں: راہل

کانگریس کارکنان پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں: راہل

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے آج پارٹی کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کیا اور کہا کہ کارکن پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی اور کانگریس کا حقیقی ڈی این اے ہیں مسٹر گاندھی نے لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے سے ایک دن پہلے جاری کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں کہا "میرے پیارے کارکن دوستو، آپ ہماری پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔

...مزید دیکھیں
مودی آئین کو بدلنے اور ووٹ کا حق چھیننے کے لیے 400 سیٹیں مانگ رہے ہیں:  آپ

مودی آئین کو بدلنے اور ووٹ کا حق چھیننے کے لیے 400 سیٹیں مانگ رہے ہیں: آپ

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) اور وزیر اعظم نریندر مودی بابا صاحب امبیڈکر کے لکھے ہوئے آئین اور لوگوں کو دیے گئے ووٹنگ کے حق کو چھیننے کے لیے 400 سیٹوں کا مطالبہ کر رہے ہیں عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے آج کہا کہ سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں اور ملک کے لوگوں کے ذہنوں میں یہ احساس مسلسل مضبوط ہو رہا ہے کہ 2024 کا الیکشن آخری الیکشن ہوگا ۔

...مزید دیکھیں
محبوبہ مفتی کی لوگوں سے الیکشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کی اپیل

محبوبہ مفتی کی لوگوں سے الیکشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کی اپیل

سری نگر، 18 اپریل (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جموں وکشمیر کے لوگوں سے الیکشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے بھاری تعداد میں باہر نکل کر ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے انہوں نے کہا: 'یہ انتخابات بجلی، سڑک اور پانی کے لئے نہیں بلکہ یہ الیکشن سال 2019 کے بعد ہماری شناخت ختم کرنے اور ہماری اثاثے چھیننے کی کوششوں کے خلاف ہیں'۔

...مزید دیکھیں
غلام نبی آزاد کے الیکشن نہ لڑنے پر کوئی حیرانگی نہیں ہے: عمر عبداللہ

غلام نبی آزاد کے الیکشن نہ لڑنے پر کوئی حیرانگی نہیں ہے: عمر عبداللہ

سری نگر، 18 اپریل (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ ان کو غلام نبی آزاد کے لوک سبھا انتخابات نہ لڑنے کے فیصلے پر کوئی حیرانگی نہیں ہے انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ ان کو پہلے ہی معلوم تھا کہ وہ الیکشن نہیں لڑیں گے موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں میڈیا کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا جہاں وہ پارٹی کے لیڈر میاں الطاف احمد کے ہمراہ تھے جنہوں نے اس سیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کئے۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی کی تاناشاہی کے خلاف ہم مضبوطی سے لڑتے رہیں گے :عام آدمی پارٹی

بی جے پی کی تاناشاہی کے خلاف ہم مضبوطی سے لڑتے رہیں گے :عام آدمی پارٹی

18 Apr 2024 | 11:17 PM

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی نے پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کی گرفتاری پر کہا کہ ہم بی جے پی کی تاناشاہی کے خلاف مضبوطی سے لڑتے رہیں گے عام آدمی پارٹی کی سینئر لیڈر آتشی نے 'ایکس' پر کہا، 'بی جے پی والوں تم چاہے عام آدمی پارٹی کے ہر لیڈر، ہر کارکنوں کو جیل میں ڈال دو، دہلی کے لوگ پھر بھی عام آدمی پارٹی کو ہی ووٹ دیں گے۔ تم چاہے کتنا بھی ڈرا لو، ہم جھکنے والے نہیں ہیں، ہم ڈرنے والے نہیں ہیں، ہم تمہاری تاناشاہی کے خلاف مضبوطی سے لڑتے رہیں گے۔

ارشد وارثی نے بالی ووڈ میں سرکٹ کے نام سے شہرت پائی

18 Apr 2024 | 8:08 AM

یوم پیدائش 19 اپریل کے موقع پر ممبئی ، 18 اپریل (یو این آئی) ارشد وارثی کی پیدائش ایک مسلم گھرانے میں 19 اپریل 1968 کو ممبئی میں ہوئی۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image