NationalPosted at: Dec 5 2019 8:49PM ڈی ٹی سی اور کلسٹر بسوں میں سی سی ٹی وی، پینك بٹن اور جی پی ایس: کیجریوال
نئی دہلی، 5 دسمبر (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعرات کوے روز کہا کہ حکومت خواتین کی حفاظت کے سلسلے میں سنجیدہ ہے اور یہ بات ذہن میں رکھتے ہوئے دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ڈی ٹی سی) اور کلسٹر بسوں میں ساڑھے پانچ ہزار سی سی ٹی وی کیمرے، پینك بٹن اور گلوبل پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس) لگانے کا فیصلہ کیا ہے مسٹر کیجریوال نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہر بس میں تین کیمرے لگائے جائیں گے۔ ہر بس میں 10 پینك بٹن بھی لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر بس میں پینك بٹن لگنے سے خواتین کی حفاظت میں کافی مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ بس کے آنے کے سلسلے میں معلومات دینے کے لئے ایک اپلی کیشن تیار کی جارہی ہے جس سے بس کے آنے کے وقت کی معلومات حاصل ہو جائے گی اور مسافروں کو بے وجہ بس اسٹینڈ پر انتظار کرنے سے چھٹکارا مل جائے گا۔ مسٹر کیجریوال نے کہا کہ ایک کمانڈ سینٹر بنایا جائے گا جس میں سارا ڈیٹا جائےگا۔
حکومت کے اس اہم منصوبہ پر 150 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی اور سات ماہ کا وقت لگے گا۔شروع میں 100 بسوں میں اسی ماہ سے یہ خدمات شروع کر دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے جو نئی بسیں خریدی ہیں ان میں سی ٹی وی کیمرے، پینك بٹن اور جی پی ایس پہلے ہی نصب ہیں۔
واضح رہے کہ حیدرآباد کی جانوروں کی ایک ڈاکٹر کے ساتھ حیوانیت کے واقعہ سے پورے ملک میں کافی غم و غصہ ہے۔ اتر پردیش کے اناؤ ضلع میں آج ایک لڑکی کو زندہ جلانے کے سلسلے میں بھی پورے ملک میں غصہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آشرم فلائی اوور کو ڈي اینڈ ڈي تک توسیع دئبت کی تجویز بھی کابینہ نے پاس کر دی ہے۔ یہ کام مکمل ہونے سے آشرم چوک پر لگنے والے جام سے چھٹکارا مل جائے گا۔
یو این آئی۔ این یو۔