image
Thursday, Apr 18 2024 | Time 17:23 Hrs(IST)
National

کیجریوال، سسودیا، نے راجیو گاندھی اسپتال کا دورہ کیا

کیجریوال، سسودیا، نے راجیو گاندھی اسپتال کا دورہ کیا

نئی دہلی، 6جولائی (یو این آئی) دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال اور نائب وزیراعلی منیش سسویا نے پیر کو راجیو گاندھی سپراسپیشلٹی اسپتال کا دورہ کیا اور کورونا مجاہد ڈاکٹروں و نرسوں کو سرٹی فکیٹ دیکر اعزاز سے نوازا۔
مسٹر کیجریوال نے نامہ نگاروں سے کہا کہ دہلی میں کورونا کی لڑائی میں راجیو گاندھی سپر اسپیشلٹی اسپتال بہت اہم کردار ادا کررہا ہے۔ دہلی میں سب سے پہلے ایل این جے پی اسپتال کو کووڈ اسپتال اعلان کیا گیا تھا۔ اسکے بعد راجیو گاندھی سپراسپیشلٹی اسپتال کو کووڈ اسپتال اعلان کیا گیا۔ تب سے یہاں کے ڈاکٹر، نرس اور پیرامیڈیکل اسٹاف تمام لوگ متحد ہوکر رات دن خدمت کررہے ہیں۔ کبھی کسی طرح کی کوئی ہچکچاہٹ نہیں دکھائی۔ کورونا وائرس ایسا ہے جس سے تمام کو خوف ہے لیکن راجیو گاندھی سپر اسپیشلٹی اسپتال کے ڈاکٹروں، نرسوں اور میرا میڈیکل اسٹاف سب نے بہت بہادری کے ساتھ اور خدمت کے جذبہ سے اب تک مریضوں کی خدمت کی ہے۔ آج یہاں سے ایک ہزار مریض علاج کراکر ٹھیک ہوکر گھر جاچکے ہیں۔ جس طرح سے راجیو گاندھی سپر اسپیشلٹی اسپتال کی خدمت کررہا ہے، اس سے ہم بہت خوش ہیں۔
مسٹر کیجریوال نے کہا کہ کچھ دن پہلے تک یہاں صرف 45آئی سی یو بیڈ تھے۔ اب ہم دہلی کے اندر کورونا کو اس طرح کنٹرول کررہے ہیں کہ کسی کو ہلکی علامات ہیں یا ایسمی ٹومیٹک ہے تو وہ اپنے گھر میں علاج کرسکتا ہے۔ ہم ان کے گھر پر آکسی میٹر پہنچا دیتے ہیں۔ ان سے یومیہ بات کرتے ہیں، اس سے لوگ مطمئن ہیں اور اگر آپ کی حالت سنگین ہوتی ہے تو اسپتال لے آتے ہیں۔ آئندہ وقت میں آئی سی یو بیڈ کی سب سے زیادہ ضرورت پڑے گی۔ اب دہلی میں بیڈ کی کمی نہیں ہے۔ دہلی میں تقریباًً 15500بیڈ ہوگئے ہیں۔ اسپتالوں میں ابھی صرف 5100مریض ہی داخل ہیں۔ اس طرح دس ہزار کے قریب بیڈ خالی ہیں۔
جاری یو این آئی۔ م ع۔ 2150

خاص خبریں
محبوبہ مفتی کی لوگوں سے الیکشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کی اپیل

محبوبہ مفتی کی لوگوں سے الیکشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کی اپیل

سری نگر، 18 اپریل (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جموں وکشمیر کے لوگوں سے الیکشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے بھاری تعداد میں باہر نکل کر ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے انہوں نے کہا: 'یہ انتخابات بجلی، سڑک اور پانی کے لئے نہیں بلکہ یہ الیکشن سال 2019 کے بعد ہماری شناخت ختم کرنے اور ہماری اثاثے چھیننے کی کوششوں کے خلاف ہیں'۔

...مزید دیکھیں
غلام نبی آزاد کے الیکشن نہ لڑنے پر کوئی حیرانگی نہیں ہے: عمر عبداللہ

غلام نبی آزاد کے الیکشن نہ لڑنے پر کوئی حیرانگی نہیں ہے: عمر عبداللہ

سری نگر، 18 اپریل (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ ان کو غلام نبی آزاد کے لوک سبھا انتخابات نہ لڑنے کے فیصلے پر کوئی حیرانگی نہیں ہے انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ ان کو پہلے ہی معلوم تھا کہ وہ الیکشن نہیں لڑیں گے موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں میڈیا کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا جہاں وہ پارٹی کے لیڈر میاں الطاف احمد کے ہمراہ تھے جنہوں نے اس سیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کئے۔

...مزید دیکھیں
مودی ہر مرتبہ ای وی ایمس کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں:وزیراعلی تلنگانہ

مودی ہر مرتبہ ای وی ایمس کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں:وزیراعلی تلنگانہ

حیدرآباد 18اپریل (یواین آئی)وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ ہر مرتبہ مودی ای وی ایمس کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں  انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے لیڈران بھی پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں یہی بات کہتے ہیں کہ نریندرمودی اورای وی ایم جتنے دن رہیں گے کانگریس کو حکومت ملنے والی نہیں ہے انہوں نے پوچھا کہ مودی، ای وی ایم ہٹانے سے کیوں خوفزدہ ہیں۔

...مزید دیکھیں
پارلیمانی انتخابات کے چوتھے مرحلے کا نوٹیفکیشن جاری

پارلیمانی انتخابات کے چوتھے مرحلے کا نوٹیفکیشن جاری

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) الیکشن کمیشن (ای سی) نے جمعرات کے روز لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں 10 ریاستوں میں انتخابات کا عمل شامل ہے چوتھے مرحلے میں نو ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقہ پر مشتمل 96 لوک سبھا سیٹوں پر 13 مئی کو انتخابات ہوں گے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق امیدوار 25 اپریل تک کاغذات نامزدگی داخل کر سکتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
تلنگانہ میں بی جے پی دوہرے ہندسہ میں نشستیں حاصل کرے گی:کشن ریڈی

تلنگانہ میں بی جے پی دوہرے ہندسہ میں نشستیں حاصل کرے گی:کشن ریڈی

حیدرآباد 18اپریل (یواین آئی) تلنگانہ بی جے پی کے صدر جی کشن ریڈی نے دعوی کیا کہ لوک سبھاانتخابات میں ان کی پارٹی ریاست میں دوہرے ہندسہ میں نشستیں حاصل کرے گی۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی نے رانے کو رتناگیری سندھودرگ لوک سبھا نشست سے اپنا امیدوار بنایا

بی جے پی نے رانے کو رتناگیری سندھودرگ لوک سبھا نشست سے اپنا امیدوار بنایا

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مرکزی وزیر نارائن رانے کو مہاراشٹر کی رتناگیری سندھودرگ لوک سبھا سیٹ سے نامزد کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
تمل ناڈو کے سابق وزیر سینتھل بالاجی کی تحویل میں 22 اپریل تک توسیع

تمل ناڈو کے سابق وزیر سینتھل بالاجی کی تحویل میں 22 اپریل تک توسیع

چنئی، 18 اپریل (یو این آئی) پرنسپل سیشن کورٹ نے ڈی ایم کے کے سینئر لیڈر اور تمل ناڈو کے سابق وزیر وی سینتھل بالاجی کے عدالتی تحویل میں 22 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں

ارشد وارثی نے بالی ووڈ میں سرکٹ کے نام سے شہرت پائی

18 Apr 2024 | 8:08 AM

یوم پیدائش 19 اپریل کے موقع پر ممبئی ، 18 اپریل (یو این آئی) ارشد وارثی کی پیدائش ایک مسلم گھرانے میں 19 اپریل 1968 کو ممبئی میں ہوئی۔

image