NationalPosted at: Aug 18 2019 8:05PM جیٹلی کا حال جاننے کجریوال ایمس پہنچے
نئی دہلی، 18 اگست (یواین آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال آج صبح بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر ارون جیٹلی کی صحت کا حال جاننے کیلئے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) پہنچے اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔
بعد میں مسٹر کجریوال نے ٹوئٹ کیا’’محترم ارون جیٹلی کو دیکھنے گیا۔ میں ایشور سے ان کی صحتیابی اور جلد ٹھیک ہونے کی دعا کرتا ہوں‘‘۔
خیال رہے سابق مرکزی وزیر مسٹر ارون جیٹلی گزشتہ کئی دنوں سے سانس لینے میں پریشانی کی وجہ سے ایمس کی ایک انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل ہیں۔
یو این آئی،اظ