image
Saturday, Jul 21 2018 | Time 05:33 Hrs(IST)
National Share

فضائی آلودگی کے معاملے پر کھٹر سے ملاقات کر سکتے ہیں کیجریوال

فضائی آلودگی کے معاملے پر کھٹر سے ملاقات کر سکتے ہیں کیجریوال

نئی دہلی، 14 نومبر (یو این آئی ) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال قومی راجدھانی میں فضائی آلودگی کی سطح کو کم کرنے کے بارے میں ہریانہ کے وزیراعلی منوہر لال کھٹر سے تبادلہ خیال کر سکتے ہیں۔
مسٹر کیجریوال نے پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امرندر سنگھ سے بھی اس میٹنگ میں شمولیت کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، ’’سر، میں ہریانہ کے وزیر اعلی سے ملاقات کے لئے بدھ کو چنڈی گڑھ پہنچ رہا ہوں۔ اچھا ہوگا، جب آپ بھی وقت نکال کر ملیں۔ یہ سب کے مفاد میں ہے‘‘۔
واضح رہے مسٹر کیجریوال نے دارالحکومت میں آلودگی کی سطح کو کم کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ہریانہ اور پنجاب کے وزراء اعلی کے ساتھ ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے۔
دہلی میں فضائی آلودگی کے معاملے پر نیشنل گرین ٹربیونل (این جی ٹی) نے کیجریوال حکومت کی مذمت کی ہے۔
یو این آئی۔ شا پ۔ 1220

خاص خبریں
مودی اب ’چوکیدار‘ نہیں ’شراکت دار‘ بن گئے:راہل

مودی اب ’چوکیدار‘ نہیں ’شراکت دار‘ بن گئے:راہل

نئی دہلی،20جولائی (یو این آئی) کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر ملک کے عوام کے ساتھ وعدہ خلافی کرنے، ہزاروں کروڑ روپے کا قرض معاف کرکے اور پٹرولیم کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرکے اپنے ’دوست صنعت کاروں‘ کو فائدہ پہنچانے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ وزیر اعظم اب ’چوکیدار‘ نہیں ’شراکت دار‘ بن گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
راہل مودی سے گلے ملے

راہل مودی سے گلے ملے

نئی دہلی،20جولائی (یو این آئی)کانگریس صدر راہل گاندھی نے لوک سبھا میں جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی سخت نکتہ چینی کرنے کے بعد غیر متوقع طورپر ان کی نشست کے پاس جاکر گلے ملے ، جس پرایوان حیرت زدہ رہ گیا اور پھر تالیوں اور قہقہوں سے گونج اٹھا۔

...مزید دیکھیں
مودی کے خلاف راہل کے الزامات پر  لوک سبھا میں  ہنگامہ

مودی کے خلاف راہل کے الزامات پر لوک سبھا میں ہنگامہ

نئی دہلی، 20 جولائی (یواین آئی ) دفاعی سودے ، کسانوں کے قرض معاف نہ کئے جانے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے صنعت کاروں کو فائدہ پہنچانے کے کانگریس کے صدر راہل گاندھی کے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف الزام کی وجہ سےحکمران پارٹی کے ارکان نے آج لوک سبھا میں زبردست ہنگامہ کیاجس کی وجہ سے کارروائی 10 منٹ تک ملتوی کرنی پڑی۔

...مزید دیکھیں
تحریک عدم اعتمادپر بحث شروع، بی جےڈی کاواک آؤٹ

تحریک عدم اعتمادپر بحث شروع، بی جےڈی کاواک آؤٹ

نئی دہلی، 20 جولائی یو این آئی) بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کے واک آؤٹ اور اپوزیشن جماعتوں کے طے وقت کی حد بڑھانے کی مانگ کے درمیان مودی حکومت کے خلاف پہلے تحریک عدم اعتماد پر آج لوک سبھا میں بحث شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
مودی نے آندھرا سے کیا ہواوعدہ پورانہیں کیا: ٹی ڈی پی

مودی نے آندھرا سے کیا ہواوعدہ پورانہیں کیا: ٹی ڈی پی

نئی دہلی، 20 جولائی (یو این آئی) تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) نے وزیر اعظم نریندر مودی پر بدعنوان لوگوں کو شہ دینے اور آندھرا پردیش کے ساتھ وعدہ خلافی کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ ریاست کی تقسیم غیر سائنسی طریقے سے ہوئی اور وہاں کے لوگوں کو انصاف دینے کے لئے اسے فوری خصوصی ریاست کا درجہ دیا جانا چاہئے۔

...مزید دیکھیں
جمہوریت کے لئے آج کا دن اہم:مودی

جمہوریت کے لئے آج کا دن اہم:مودی

نئی دہلی، 20 جولائی (یو این آئی) پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کی تحریک پر جمعہ کو ہونے والی طویل بحث سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آج پارلیمانی جمہوریت کے لئے ایک اہم دن ہے۔

...مزید دیکھیں
ٹی ڈی  پی کے شور شراپے کی وجہ سے  راجیہ سبھا میں وقفہ صفر نہیں ہوا

ٹی ڈی پی کے شور شراپے کی وجہ سے راجیہ سبھا میں وقفہ صفر نہیں ہوا

نئی دہلی، 20 جولائی (یو این آئی) تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے شور شرابہ کی وجہ سے راجیہ سبھا میں آج وقفہ صفر نہیں ہو سکا۔

...مزید دیکھیں

'مودی ہٹاؤ' اپوزیشن کا واحد ایک ایجنڈا: مودی

20 Jul 2018 | 11:52 PM

نئی دہلی، 20 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں پر ملک کی تیز رفتار ترقی، کالی کمائی کی بندش، طریقہ کارپر اثر اندازی بند ہونے اور عدالتوں میں پیشی ہونے سے تکلیف بڑھنے کی وجہ سے عدم اعتماد کی تحریک لانے کا الزام لگاتے ہوئے لوک سبھا میں کہا کہ 'مودی ہٹاؤ' کے واحد ایجنڈے پر کام کرنے والے اپوزیشن کا حقیقی چہرہ سامنے آ گیا ہے۔

....

20 Jul 2018 | 9:10 PM

ریاست میں کھیل کود کو فروغ دینے کے لئے جموں و کشمیر پولیس کی کوششوں کی ذکر کرتے ہوے ڈی جی پی نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس کے ذریعہ ریاست کے علاوہ، ضلع، رینج اور زونل سطحوں پر مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔

پنجاب کو 88 رنوں پر ڈھیر کرکے بنگلور فاتح

14 May 2018 | 11:34 PM

اندور، 14 مئی (یو این آئی) فاسٹ بولر امیش یادو (23 رن پر تین وکٹ) کی قیادت میں گیند بازوں کی جارحانہ کارکردگی سے رائل چیلنجرز بنگلور نے کنگز الیون پنجاب کو پیر کو 10 وکٹ سے پیٹ کر آئی پی ایل 11 کے پلے آف میں پہنچنے کی اپنی امید کو قائم رکھا ہے۔

image