NationalPosted at: Jun 18 2018 12:43PM آئی اے ایس افسران کی ہڑتال: کجریوال کی مودی سے فریاد
نئی دہلی، 18 جون (یواین آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے انڈین ایڈ منسٹریٹوسروس (آئی اے ایس) حکام کی قومی دارالحکومت میں ہڑتال ختم کرانے کے لئے پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی۔
مسٹر کجریوال نے ٹو ئٹ کیا’’میں معزز وزیر اعظم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اب آئی اے ایس افسران کو ہڑتال ختم کرنے کے لئے ’گرین سگنل‘ دیں‘‘۔
مسٹر کجریوال کا یہ ٹویٹ آئی اے ایس افسران کو یہ یقین دہانی دیئے جانے کے بعد سامنے آیا ہے کہ وہ ان کی سیکورٹی کو یقینی بنائیں گے۔ وزیر اعلی نے حکام سے اپنا بائیکاٹ ختم کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔اس دوران آئی اے ایس کے حکام کی ہڑتال اور دیگر مسائل کو لے کر دہلی کے لیفٹیننٹ (ایل جی ) کے دفتر میں مسٹر کجریوال، نائب وزیر اعلی منیش سسودیا اور وزیر گوپال رائے کے ساتھ غیر معینہ بھوک ہڑتال کر رہے وزیر صحت ستیندر جین کی صحت بگڑنے کی وجہ سے انہیں اتوار- پیر کی درمیانی شب اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
بعد میں انہیں لوک نائک جے پرکاش اسپتال لے جایا گیا۔مسٹر جین کی صحت کی حالت کے بارے میں مسٹر کجریوال نے بتایا کہ ان کی صحت میں بہتری آ رہی ہے۔
آئی اے ایس افسران کی ہڑتال کے معاملہ پر جنتا دل (سیکولر)،تیلگو دیشم پارٹی، سماج وادی پارٹی، ترنمول کانگریس، جھارکھنڈ مکتی مورچہ، راشٹریہ جنتا دل اور دیگر سیاسی پارٹیوں نے عام آدمی پارٹی کو اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے۔
یو این آئی،اظ