image
Saturday, Jun 10 2023 | Time 09:20 Hrs(IST)
National

وزیر اعظم کا تعلیم یافتہ ہونا بہت ضروری: کیجریوال

وزیر اعظم کا تعلیم یافتہ ہونا بہت ضروری: کیجریوال

نئی دہلی، یکم اپریل (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ 21ویں صدی کا نوجوان ہندوستان کی تیز رفتار ترقی چاہتا ہے، اس لیے وزیر اعظم کا تعلیم یافتہ ہونا بہت ضروری ہے۔
مسٹر کیجریوال نے ہفتہ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کل گجرات ہائی کورٹ کا حکم آیا کہ ملک کے لوگ وزیر اعظم کی تعلیمی قابلیت کے بارے میں معلومات حاصل نہیں کر سکتے۔ عدالت کے اس حکم سے پورا ملک حیران ہے۔ ہم جمہوریت میں رہتے ہیں اور جمہوریت کے اندر سوال پوچھنے اور معلومات حاصل کرنے کی آزادی ہونی چاہیے۔ کسی کا بھی کم پڑھا لکھا ہونا جرم نہیں ہے۔ کسی کا ان پڑھ ہونا بھی کوئی جرم یا گناہ نہیں ہے۔ ہمارے ملک میں غربت اتنی ہے کہ بہت سے لوگ اپنے گھر کے حالات کی وجہ سے اچھی تعلیم حاصل نہیں کر پاتے۔
وزیر اعظم کی تعلیمی قابلیت کے بارے میں معلومات طلب کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک نے آزادی کے 75 سال مکمل کر لیے ہیں۔ ان 75 برسوں میں ملک اتنی ترقی نہیں کر سکا جتنی ہونی چاہیے تھی۔ آج لوگوں میں کافی زیادہ بے چینی ہے اور تیزی سے ترقی کرنا چاہتے ہیں۔ 21ویں صدی کا نوجوان بہت پرجوش ہے اوروہ چاہتا ہے کہ ہندوستان تیزی سے ترقی کرے۔ ایسے میں ملک کے وزیر اعظم کا پڑھا لکھا ہونا بہت ضروری ہے، لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ہر دوسرے تیسرے دن ایسے بیان آتے ہیں، جوملک کوپریشان کردیتے ہیں۔
مسٹر کیجریوال نے کہا کہ گجرات ہائی کورٹ کے حکم نے وزیر اعظم کی تعلیم کو لے کر شکوک و شبہات کومزید بڑھا دیا ہے۔ اس بات کا ملک کے لوگوں کو جواب نہیں مل پایا کہ وزیراعظم کتنے پڑھے لکھے ہیں۔ کچھ سال پہلے امت شاہ نے بھی ایک پریس کانفرنس کر کے کچھ ڈگری دکھائی تھی۔ اگر ڈگری ہے اوروہ درست ہے تو ڈگری کیوں نہیں دی جا رہی ہے؟ گجرات اور دہلی یونیورسٹیاں ڈگری کی معلومات کیوں نہیں دے رہی ہیں؟
انہوں نے کہا کہ گجرات ہائی کورٹ کے حکم کے بعد افواہوں کا بازار گرم ہے اور عوام کے ذہنوں میں کئی سوالات جنم لے رہے ہیں۔ اگروزیر اعظم نے دہلی اور گجرات یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی ہے توایسے میں گجرات یونیورسٹی کو جشن منانا چاہیے کہ ہماری یونیورسٹی میں پڑھا لڑکا ملک کا وزیر اعظم بن گیا۔ دہلی یونیورسٹی کو بھی جشن منانا چاہئے لیکن دونوں وزیراعظم کی ڈگری کوچھپانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
یواین آئی۔الف الف

خاص خبریں
جنوبی صومالیہ میں دھماکے سے 25 بچوں کی موت

جنوبی صومالیہ میں دھماکے سے 25 بچوں کی موت

موغادیشو، 10 جون (یو این آئی) صومالیہ کے قوريولي قصبے کے قریب کھیل کے میدان میں جمعہ کو ایک بارودی مواد کے دھماکے سے کم از کم 25 بچوں کی موت اور متعدد زخمی ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
صدر مرمو نے سربیا کے دورے کے دوران دفاع، فوجی ٹیکنالوجی تعاون، فارما پر تبادلہ خیال کیا

صدر مرمو نے سربیا کے دورے کے دوران دفاع، فوجی ٹیکنالوجی تعاون، فارما پر تبادلہ خیال کیا

نئی دہلی، 9 جون (یو این آئی) صدر دروپدی مرمو نے سربیا کے صدر الیگزینڈر ووکیچ کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کے دوران دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ دفاع اور فوجی تکنیکی تعاون، دواسازی، زراعت، صنعتی تعاون، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور فلم پروڈکشن جیسے شعبوں میں ممکنہ باہمی مصروفیات پر تبادلہ خیال کیا در مرمو صدر الیگزینڈر ووکیچ کی دعوت پر 7 سے 9 جون تک سربیا میں ہیں۔

...مزید دیکھیں
امت شاہ نے اعلیٰ سطحی میٹنگ میں امرناتھ یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لیا

امت شاہ نے اعلیٰ سطحی میٹنگ میں امرناتھ یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لیا

نئی دہلی،9جون (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر امت شاہ نے آج نئی دہلی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں امرناتھ یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لیا میٹنگ میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر  منوج سنہا، مرکزی داخلہ سکریٹری، انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر، بارڈر سیکورٹی فورس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ڈائریکٹر جنرل، بارڈر روڈ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل، جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری ، فوج، مرکزی حکومت اور جموں و کشمیر انتظامیہ کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

...مزید دیکھیں
ملک مودی کے ذریعہ چین کوکلین چٹ  دینے کی بھاری قیمت چکا رہا ہے : کھڑگے

ملک مودی کے ذریعہ چین کوکلین چٹ دینے کی بھاری قیمت چکا رہا ہے : کھڑگے

نئی دہلی، 9 جون (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے جمعہ کے روز کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے چین کو دی گئی کلین چٹ سے ملک بھاری قیمت چکا رہا ہے مسٹر کھڑگے نے اپنے ٹویٹ میں کہا، "ایل اے سی (اب اتراکھنڈ میں) پر چینی فوج کے ذریعہ تعمیراتی کام کی جرات ہماری علاقائی سالمیت کو متاثر کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ مودی کی طرف سے چین کو دی گئی 'کلین چٹ' کی ملک بھاری قیمت چکا رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
پہلوانوں کے خلاف دائر معاملے پر سماعت سات جولائی تک کے لئے ملتوی

پہلوانوں کے خلاف دائر معاملے پر سماعت سات جولائی تک کے لئے ملتوی

نئی دہلی،9جون (یو این آئی) دہلی کی ایک عدالت نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا(ڈبلیو ایف آئی) کے صدر اور بھاتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ پر مبینہ طور پر چھوٹے الزام لگانے اور نازیبا زبان کا استعمال کے سلسلے میں ایف آئی درج کرنے کے معاملے میں پہلوانوں کے خلاف دائر معاملے میں دہلی پولیس کی طرف سے کاروائی رپورٹ پیش کرنے کے بعد سماعت سات جولائی تک کے لئے جمعہ کو ملتوی کر دی۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان، فرانس اور متحدہ عرب  امارات کی بحریہ کے درمیان بحری مشق اختتام پذیر

ہندوستان، فرانس اور متحدہ عرب امارات کی بحریہ کے درمیان بحری مشق اختتام پذیر

نئی دہلی، 9 جون (یو این آئی) ہندوستان، فرانس اور متحدہ عرب امارات کی بحریہ کے درمیان پہلی سہ فریقی میری ٹائم پارٹنرشپ مشق جمعرات کو اختتام پذیر ہوگئی مشق کے پہلے ایڈیشن کے دوران، سمندر میں وسیع پیمانے پر آپریشنز جیسے کہ سطحی جنگ جس میں ٹیکٹیکل فائرنگ اور میزائل کی مشقیں شامل ہیں کلوز کوارٹر مشقیں، فرانسیسی رافیل اور یو اے ای ڈیش 8 ایم پی اے کے ساتھ جدید فضائی دفاعی مشق، ہیلی کاپٹر کراس لینڈنگ آپریشنز، حصہ لینے والے یونٹس کی جانب سے سمندر میں پھر سے بھرائی کی مشقیں کی گئیں۔

...مزید دیکھیں
مودی تریویند راوت کو بی جے پی سے باہر کریں: کانگریس

مودی تریویند راوت کو بی جے پی سے باہر کریں: کانگریس

نئی دہلی،9جون (یو این آئی) کانگریس نے جمعہ کو کہا کہ اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلی تریویندر سنگھ راوت نے مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کو محب وطن بتاکر جمہوریت کی توہین کی ہے اس لئے وزیر اعظم مودی کو ان کے خلاف سخت کاروائی کرکے انہیں فورا بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) سے نکال کر باہر کرنا چاہئے کانگریس کے سیکریٹری ویبھو والیا نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ مسٹر مودی ایک طرف عالمی سطح پر اپنی تصویر چمکانے کے لئے گاندھی جی کے مجسمے پر پھول چڑھاتے ہیں اور دوسری طرف اپنی پارٹی کے لیڈروں سے گاندھی جی کی توہین کرواتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
قدرت ایم ایف حسین کو برش و رنگوں کے ذریعے شاہکار تراشنے کا فن عطا کیا تھا

قدرت ایم ایف حسین کو برش و رنگوں کے ذریعے شاہکار تراشنے کا فن عطا کیا تھا

09 Jun 2023 | 7:02 PM

ممبئی، 9جون (یو این آئی) دنیا میں بہت کم ایسی ہستیاں پیدا ہوتی ہیں جنہوں نے زندگی میں توبے پناہ شہرت حاصل کی ہو ، مرنے کے بعد بھی برسوں تک لوگ انہیں بھولا نہیں پائے ہوں۔17 ستمبر 1915 میں ہندستان کے ایک چھوٹے سے علاقے میں پیدا ہونے والے عظیم مصور مقبول فدا حسین بھی ان شخصیات میں سے ایک تھے ۔

شاہ کی سرسا آمد پر ہریانہ سرپنچ ایسوسی ایشن احتجاج کرے گی

08 Jun 2023 | 8:50 PM

سرسا، 08 جون (یو این آئی) ہریانہ سرپنچ ایسوسی ایشن بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے 18 جون کو سرسا کے مجوزہ دورے کی سخت مخالفت کرے گی۔

...مزید دیکھیں
image