NationalPosted at: Oct 6 2022 10:49PM میری اہلیہ مجھے اتنا نہیں ڈانٹتی جتنا ایل جی صاحب مجھے ڈانتے ہیں: کیجریوال
نئی دہلی، 6 اکتوبر (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعرات کو لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اہلیہ بھی انہیں اتنا نہیں ڈانٹتی جتنا لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ ڈانٹتے ہیں۔
مسٹر کیجریوال نے اپنے ٹویٹ میں مشورہ دیا کہ مسٹر سکسینہ کو 'تھوڑا پرسکون' ہونا چاہئے اور انہیں اپنے سپر باس کو بھی ’تھوڑا چل‘ کرنا چاہئے۔
ہندی میں لکھے اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ میری بیوی مجھے اتنا نہیں ڈانٹتی جتنا کہ ایل جی صاحب مجھے روزانہ ڈانٹتے ہیں۔ ایل جی صاحب، تھوڑا سا پرسکون ہوجائیے اور اپنے سپر باس سے بھی کہئے، تھوڑا چل کیجئے۔
واضح رہے کہ مسٹر سکسینہ نے حال ہی میں دہلی حکومت کی بجلی سبسڈی اسکیم کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔
دریں اثنا، نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے مسٹر سکسینہ کو لکھے خط میں "منتخب حکومت کے کام میں بے جا مداخلت" کا الزام لگایا تھا۔ خط پوسٹ کرتے ہوئے مسٹر سسودیا نے ٹویٹ کیاکہ "میں ان سے دوبارہ درخواست کرتا ہوں کہ وہ فرضی الزامات میں ہماری جانچ کرواتے رہیں لیکن اس معاملے میں اصلی گھپلوں سے منھ نہ موڑیں۔"
یواین آئی۔ ظ ا