image
Thursday, Mar 28 2024 | Time 16:52 Hrs(IST)
National

کیرالہ کے سیلاب کی تباہ کاری کو قومی سانحہ قرار دیا جائے:جماعت اسلامی ہند

نئی دہلی،18اگست (یو این آئی) جماعت اسلامی ہند کے امیر مولانا سید جلال الدین عمری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کیرالامیں آئے تباہ کن سیلاب کو قومی آفت قرار دینا چاہیے۔
مولانا عمری نے کہا کہ مسلسل بارش، سیلاب اور زمین کے کھسکنے کی وجہ سے ریاست کی صورت حال کافی ابتر ہے۔اس کے کئی حصے زیر آب ہیں۔ کثیر تعداد میں لوگ اپنے گھروں کو چھوڑ چکے ہیں۔ ساڑھے تین لاکھ سے زائد افراد کیمپوں میں پناہ گزیں ہیں۔ ہزاروں گھر ڈوب گئے ہیں۔ ریاست کے کئی حصوں میں ہزار وں افراد بے یار و مددگار ہیں،۔ حالات کی سنگینی کے سبب کہ بچاؤ اور راحت کا کام بھی متاثر ہو رہا ہے۔ اس صورت حال کا مقابلہ صرف حکومت یا رضا کارکنان کے ذریعے ناممکن ہے۔ راحت و بچاؤ کے لیے مرکزی حکومت کو چاہیے کہ وہ مزید ملٹری عملہ و دیگر سہولیات فوری فراہم کرے ۔
امیر جماعت نے بین الاقوامی برادری سے بھی اپیل کی ہے کے وہ اس موقعے پر متاثرین کی مدد کے لیے آگے آئے۔ خدشہ ہے کہ اگر وقت رہتے راحت کے کاموں میں تیزی نہیں لائی گئی تو حالات بے قابو ہو جائیں گے۔ اس سیلاب کی وجہ سے ریاست کا اربوں روپیہ کا نقصان ہوا ہے۔ متاثرہ علاقے میں تعمیری کاموں کی فی الفور ضرورت ہے۔ مرکزی حکومت کو چاہیے کہ وہ ریاست کیرالہ کے لیے اسپیشل پیکج کا اعلان کرے۔
امیر جماعت نے ملک کے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کیر لہ کے لوگوں کی ہر طرح کی مدد کے لیے آگے آئیں۔ہمیں یہ بات یاد ہونی چاہیے کہ ملک میں کہیں بھی قدرتی آفت آئے کیر لہ کے عوام نے بچاؤ و راحت کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
یواین آئی ج ا

خاص خبریں
لوک سبھا    کے دوسرے مرحلے کی  88  سیٹوں کے  انتخابات کے لئے  کا نوٹیفکیشن جاری

لوک سبھا کے دوسرے مرحلے کی 88 سیٹوں کے انتخابات کے لئے کا نوٹیفکیشن جاری

نئی دہلی، 28 مارچ ( یو این آئی ) الیکشن کمیشن نے جمعرات کو لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے شراب پالیسی ۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی حکومت خواتین کے خلاف مظالم کو روکنے میں ناکام: کانگریس

بی جے پی حکومت خواتین کے خلاف مظالم کو روکنے میں ناکام: کانگریس

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت کے دوران خواتین پر مظالم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) خواتین کے خلاف جرائم کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ ترسیم سنگھ کا گولی مار کر قتل

گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ ترسیم سنگھ کا گولی مار کر قتل

نینیتال، 28 مارچ (یو این آئی) اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر میں جمعرات کی صبح گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ بابا ترسیم سنگھ کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

...مزید دیکھیں
دہشت گرد امریکی ہتھیار پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں

دہشت گرد امریکی ہتھیار پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں

راولپنڈی 28 مارچ (یو این آئی) تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، بلوچستان لبریشن آرمی اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں امریکی ساختہ ہتھیاروں سے پاکستان کے خلاف حملے کر رہی ہیں۔

...مزید دیکھیں
فیبا ایشیا کپ میں ہندوستانی خواتین اور مردوں کی ٹیم کا جیت کے ساتھ آغاز

فیبا ایشیا کپ میں ہندوستانی خواتین اور مردوں کی ٹیم کا جیت کے ساتھ آغاز

سنگاپور، 28 مارچ (یو این آئی) ہندوستانی مردوں اور خواتین کی باسکٹ بال ٹیموں نے فیبا ​​3x3 ایشیا کپ 2024 کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں اپنے اپنے میچ جیت کر مہم کی فاتحانہ شروعات کی۔

...مزید دیکھیں
ترسیم سنگھ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے  ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی

ترسیم سنگھ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی

دہرادون، 28 مارچ (یو این آئی) اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر ضلع کے تحت واقع ممتاز سکھ گرودوارہ نانک متہ صاحب کے کارسیوا سربراہ کے قتل کیس کی اعلیٰ ترجیحی جانچ کی جائے گی۔

...مزید دیکھیں

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

...مزید دیکھیں

سابق فوجی سربراہ جنرل وی کے سنگھ نے افسپا کی منسوخی کے پروگرام کوسبوتاژ کیا : عمر عبداللہ

28 Mar 2024 | 4:24 PM

سری نگر،28مارچ(یو این آئی)جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے جمعرات کے روز کہاکہ مرکزی وزیر داخلہ کو 10سال حکومت کرنے کے بعد الیکشن قریب آتے ہی افسپا کی منسوخی یاد آئی لیکن دو بار حکومتی معیاد پوری کرنے کے دوران ان لوگوں کو اس کالے قانون کی منسوخی کا خیال نہیں آیا۔

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image