NationalPosted at: Dec 10 2023 12:25PM کھڑگے نے راجگوپالاچاری کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، 10دسمبر (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ملک کے سابق گورنر جنرل اور عظیم مجاہد آزادی سی راجگوپالاچاری کو ان کے یوم پیدائش پر دلی خراج عقیدت پیش کیا۔
مسٹر کھرگے نے چکرورتی راجگوپالاچاری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’’آپ یکسانیت مسلط کرکے ملک میں اتحاد نہیں لا سکتے - راجگوپالاچاری۔‘‘
انہوں نے کہا ’’بھارت رتن سی راجگوپالاچاری کو ان کی یوم پیدائش پر ہمارا عاجزانہ خراج عقیدت۔ مہاتما گاندھی نے انہیں اپنے ’ضمیر کا محافظ‘ قرار دیا۔ راجا جی، ایک کثیر جہتی شخصیت، ایک باصلاحیت مصنف، عالمی امن، تخفیف اسلحہ اور دلتوں کے حقوق کے مضبوط حامی اور قومی تحریک کے ایک مضبوط ستون تھے۔
کانگریس پارٹی نے بھی اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ’’سماجی اصلاح کے لیے وقف، سی راجگوپالاچاری نے دلتوں کی بہتری کے لیے کام کیا اور مدراس پریذیڈنسی میں مندر میں داخلے کا اعلامیہ بھی جاری کیا۔
یو این آئی۔ این یو۔