NationalPosted at: Aug 7 2024 9:00PM ٹھاکرے نے کھڑگے۔ راہل سے ملاقات کی
نئی دہلی، 07 اگست (یو این آئی) شیوسینا ادھو ٹھاکرے دھڑے کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے بدھ کو یہاں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، سابق صدر راہل گاندھی اور دیگر اہم لیڈروں سے ملاقات کی۔
کانگریس ذرائع نے یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ مسٹر ٹھاکرے اور کانگریس قیادت کے درمیان یہ ملاقات مسٹر کھڑگے کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ مسٹر ٹھاکرے کے ساتھ ان کی پارٹی کے کئی دوسرے لیڈر بھی میٹنگ میں موجود تھے۔
مسٹر کھڑگے نے کہاکہ 'مہاراشٹر کے کسان اور نوجوان موقع پرست بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اتحاد سے ناراض ہیں۔ مہاراشٹر کے 13 کروڑ لوگ تبدیلی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ ہم نے مسٹر ٹھاکرے اور دیگر لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کی۔
یواین آئی۔ ظ ا