SportsPosted at: Jan 19 2025 10:09PM ہندوستانی خواتین نے نیپال کو شکست دے کر جیتا کھو کھو ورلڈ کپ کا خطاب
نئی دہلی، 19 جنوری (یو این آئی) رفتار، حکمت عملی اور مہارت کے زبردست مظاہرہ کے ساتھ، ہندوستانی خواتین کی کھو کھو ٹیم نے اتوار کی رات اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں کھو کھو ورلڈ کپ 2025 کا خطاب جیت کر تاریخ رقم کی ہندوستانی خواتین نے نیلی جرسی میں کھیلتے ہوئے ایک دلچسپ فائنل میچ میں نیپال پر غلبہ حاصل کیا اور اسے 78-40 کے یک طرفہ اسکور سے جیت لیا۔
ہندوستانی اٹیکرس نے پہلے ٹرن میں شاندار آغاز کیا۔
تین بیچ میں، نیپال کی خواتین 7 مواقع پر آسان ٹچ سے آؤٹ ہوگئیں، جس میں ہندوستان کے نام 14 پوائنٹس رہے۔