SportsPosted at: Jan 19 2025 10:05PM ہندوستانی مردوں کی ٹیم نے نیپال کو شکست دے کر جیتا کھو-کھو ورلڈ کپ کا خطاب
نئی دہلی، 19 جنوری (یو این آئی) ہندوستانی مرد ٹیم نے اتوار کی شام کھیلے گئے فائنل میچ میں نیپال کو 18 پوائنٹس سے شکست دے کر پہلے کھو-کھو ورلڈ کپ کا خطاب جیت لیا آج اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں ہندوستانی مردوں کی ٹیم نے شاندار جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے ٹرن میں 26 پوائنٹس حاصل کیے وہیں نیپال کی ٹیم اسکور کرنے میں ناکام رہی اور پہلے ٹرن کا اسکور 26-0 رہا۔
وہیں دوسرے ٹرن میں ہندوستان کاا سکور 26-18 پوائنٹس رہا۔
دوسرے ٹرن میں ہندوستان نے دو اور نیپال نے 18 پوائنٹس بنائے۔