image
Friday, Mar 29 2024 | Time 14:04 Hrs(IST)
Entertainment » Celebrity Brithday

کنجوس نہیں بلکہ رحم دل تھے کشور کمار

کنجوس نہیں بلکہ رحم دل تھے  کشور  کمار

ممبئی، 12 اکتوبر (یو این آئی) کروڑ نوجوانوں کے دلوں پر راج کرنے والے عظیم پلے بیک سنگر کشور کمار اتنے سخی طبیعت کے مالک تھے کہ انہوں نے ستیہ جیت رے کو پاتھیر پانچالی بنانے کے لئے اس وقت 5 ہزار روپے کی بھی مدد کی تھی۔
کمل دھیمان، جنہوں نے کشور کمار پر اب تک تین کتابیں تصنیف کی ہیں اور چوتھی کتاب بھی لکھ رہے ہیں،25 نومبر کو ان کی یاد میں موسیقی کا ایک پروگرام کا انعقاد کررہے ہیں۔
مسٹر دھیمان نے یو این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کشور کمار کے بارے میں یہ بات بہت مشہور ہے کہ وہ نہایت کنجوس تھے، جبکہ یہ حقیقت نہیں ہے وہ اصل میں دریا دل انسان تھے ۔
جب انہیں معلوم ہوا کہ ستیہ جیت رے کو پاتھیر پانچالی بنانے میں مالی دشواری پیش آرہی ہے تو انہوں نے فوراً پانچ ہزار روپے کی مدد کی۔
مسٹر دھیمان نے بتایا کہ کشور دا نے ستیہ جیت رے کے لئے تین گانے بنگال میں گائے تھے جس کے انہوں نے پیسے بھی نہیں لئے تھے۔
انہوں نے کشور کمار کی دریا دلی کا ایک قصہ اور بیان کیا کہ سال 1964 میں بنی فلم دال میں کالا کی شوٹنگ کے دوران جب مالی تنگی کی وجہ سے ڈائریکٹر وپن گپتا نے شوٹنگ بند کردی تو کشور کمار نے فورا ً اپنے ڈرائیور کو بھیج کر 20 ہزار روپے منگوائے اور ان روپیوں کو انہوں نے وپن گپتا کو سونپ دیا۔
کشور کمار کے کھنڈوا کے بچپن کے دوست بابو رنگیز عرف فتح محمد کا حوالہ دیتے ہوئے مسٹر دھیمان نے بتایا کہ ممبئی میں جب وہ پہلی بار ان کے گھر پر ملنے گئے تو جاتے وقت انہوں نے ایک بریف کیس ان کےحوالے کیا اور گلے لگاکر رونے لگے۔
تب اچانک بریف کیس کھل گیا اور اس میں سے تقریباً چار یا پانچ لاکھ روپے گر گئے۔
بابو رنگیز حیرت زدہ رہ گئے اور انہوں نے روپیہ لینے سے انکار کردیا تب کشور دا نے کہا کہ یہاں لوگ محبت اور احساسات کی قدر نہیں کرتے بلکہ پیسہ کی عزت کرتے ہیں۔
جاری یو این آئی۔
ایم جے۔
س ک۔

image