image
Friday, Apr 19 2024 | Time 12:17 Hrs(IST)
Others

ٹیپوسلطان مسجد میں نماز جمعہ کے خطبہ کے دوران ہنگامہ آرائی ،مولانا برکتی کو درمیان میں ہی خطبہ چھوڑنا پڑا

ٹیپوسلطان مسجد میں نماز جمعہ کے خطبہ کے دوران ہنگامہ آرائی ،مولانا برکتی کو درمیان میں ہی خطبہ چھوڑنا پڑا

کلکتہ19مئی (یو این آئی)سیاست سے متعلق یہ کہا جاتا ہے کہ اس کے سینہ میں دل نہیں، لومڑی کا دماغ ہوتا ہے ۔وہ صرف اپنے مفادات کو دیکھتا ہے۔اس کا نظارہ آج کلکتہ شہر کے قلب میں واقع ٹیپوسلطان مسجدکے امام مولانا نورالرحمن برکتی جو ترنمول کانگریس کے قیام کے پہلے دن سے ترنمو ل کانگریس سے وابستہ اور ممتا بنرجی کے قریبی رہے ہیں مگرآج وہ اسی سیاست کے شکار ہوگئے اور انہیں جمعہ کا خطبہ نہیں دینے دیاگیا ۔ دوران خطبہ ہنگامہ آرائی ، بوتل بازی اور شور شرابہ جم کر ہونے کی وجہ سے مولانانے خطبہ کو درمیان میں ہی چھوڑ دیااوران کی جگہ مسجد کے موذن حافظ ہارون نے نماز پڑھائی۔ اطلاعات کے مطابق کلکتہ شہر کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگوں میں ٹیپو سلطان مسجد میں لایا گیا تھا۔جیسے ہی مولانا برکتی جمعہ کی نماز پرھانے کیلئے منبر پر پہنچے ،ہنگامہ آرائی شروع کردی ۔کئی لوگوں کو مولانا کو دھکا دیتے ہوئے بھی دیکھا گیا ۔اس صورت حال دیکھ کر عام نمازی حیران تھے ۔وہ کچھ بھی سمجھنے سے قاصر تھے ۔ جماعت اسلامی کے سینئر رکن اور مسلم مجلس مشاورت بنگال کے جنرل سیکریٹری عبدالعزیز نے اس پوری صورت حال کو افسوس ناک بتاتے ہوئے کہا کہ مسجد میں تشدد اور ہنگامہ آرائی کسی بھی مسئلے کا حل نہیں اور جولوگ بھی پردے کے پیچھے سے کھیل کھیل رہے ہیں ،وہ دراصل ملت اسلامیہ کو ایک بڑے فتنے میں مبتلا کررہے ہیں اوراس کا نقصا ن مسلمانوں کوہی اٹھانا پڑے گا ۔غیروں کو ہنسنے کا موقع ملے گا۔ جاری۔یواین آئی ۔نور۔ایف اے۔م الف

خاص خبریں
لوک سبھا کے پہلے مرحلے میں 102 سیٹوں پر ووٹنگ شروع

لوک سبھا کے پہلے مرحلے میں 102 سیٹوں پر ووٹنگ شروع

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 پارلیمانی نشستوں کے لیے جمعہ کی صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
اتراکھنڈ میں نو بجے تک  10.54 فیصد ووٹنگ

اتراکھنڈ میں نو بجے تک 10.54 فیصد ووٹنگ

دہرادون، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے لئے جمعہ کو صبح 9 بجے اتراکھنڈ میں کل 10.54 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

...مزید دیکھیں
اتر پردیش کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

اتر پردیش کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

لکھنؤ، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان مغربی اتر پردیش کے نو اضلاع کی آٹھ سیٹوں پر جمعہ کی صبح سات بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
مغربی تریپورہ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ شروع

مغربی تریپورہ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ شروع

اگرتلہ، 19 اپریل (یو این آئی) مغربی تریپورہ پارلیمانی حلقہ میں سخت سیکورٹی کے درمیان جمعہ کی صبح ووٹنگ شروع ہوگئی۔

...مزید دیکھیں
اتراکھنڈ کی سبھی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر سخت سیکورٹی کے درمیان ووٹنگ شروع

اتراکھنڈ کی سبھی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر سخت سیکورٹی کے درمیان ووٹنگ شروع

دہرادون، 19 اپریل (یو این آئی) ملک میں اٹھارویں لوک سبھا کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے اتراکھنڈ کی پانچوں سیٹوں کے لیے جمعہ کی صبح سات بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
اروناچل میں لوک سبھا اور اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

اروناچل میں لوک سبھا اور اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

ایٹا نگر، 19 اپریل (یو این آئی) اروناچل پردیش میں 18ویں لوک سبھا اور 11ویں ریاستی اسمبلی کے بیک وقت ہونے والے انتخابات کے لئے سخت سیکورٹی کے درمیان جمعہ کو ووٹنگ شروع ہوئی۔

...مزید دیکھیں
کینیا کے صدر نے طیارہ حادثے میں فوجی سربراہ کی شہادت کی تصدیق کی

کینیا کے صدر نے طیارہ حادثے میں فوجی سربراہ کی شہادت کی تصدیق کی

نیروبی، 19 اپریل (یو این آئی) کینیا کے صدر ولیم روٹو نے جمعرات کو ملک کے شمال مغربی حصے میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شہید ہوئے 10 سینئر کمانڈروں میں فوجی سربراہ فرانسس اوگولا کی موت کی تصدیق کی۔

...مزید دیکھیں

جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو:شکیل بدایوں

19 Apr 2024 | 8:32 AM

(20 اپریل برسی کے موقع پر ..)ممبئی، 19اپریل (یو این آئی) مشہور شاعر اور نغمہ نگار شکیل بدایونی کا اپنی زندگی کے تئیں نظریہ ان کے اس شعر میں پنہاں ہے۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image