image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 22:01 Hrs(IST)
National

حکومت کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے کے لئے مصروف عمل: كووند

حکومت کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے کے  لئے مصروف عمل: كووند

نئی دہلی، 29 جنوری (یو این آئی) صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند نے آج کہا کہ حکومت کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے کے لئے کوشاں ہے اور زرعی پیداوار بڑھانے کے لئے کئی منصوبے شروع کئے گئے ہیں جس سے کاشت کی لاگت کم ہو رہی ہے۔
مسٹر كووند نے پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے دوران دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس میں اپنی تقریر میں کہا کہ کسانوں کی مشکلات کو حل کرنا اور ان کی زندگی کو بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ مختلف منصوبوں کے تحت وہ نہ صرف کسانوں کی تشویشات کو کم کر رہی ہیں بلکہ کاشت پر ہونے والے ان کے اخراجات کو بھی گھٹارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کی پالیسیوں اور کسانوں کی سخت محنت کا ہی ثمرہ ہے کہ ملک میں 27.5 کروڑ ٹن سے زیادہ اناج اور تقریبا 30 کروڑ ٹن پھل سبزیوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے۔
کسانوں کی آمدنی 2022 تک دوگنا کرنے کی حکومت کےعزائم کا ذکر کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ کسانوں کو ان کی پیداوار کی مناسب قیمت ملے اس کے لئے ملک کی زرعی منڈیوں کو آن لائن بنانے کا کام چل رہا ہے۔ ای نام اسکیم کے تحت اب تک 36،000 کروڑ روپے سے زیادہ کی زرعی اشیاء کا کاروبار کیا جاچکا ہے۔
دہائیوں سے زیر التواء 99 آبپاشی منصوبوں کو مکمل کرنے کا کام بھی جاری ہے۔دالوں کے لئےبنائی گئی نئی پالیسی کی وجہ سے گزشتہ برس کے مقابلے میں دال کی پیداوار میں 38 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے جو ایک ریکارڈ ہے ۔
مسٹر كووند نے کہا کہ علاوہ ازٰیں کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لئے دودھ کے شعبے میں 11،000 کروڑ روپے کی ’ڈیری پروسیسنگ اور انفراسٹرکچر ترقیاتی فنڈ‘سے ایک اہم منصوبہ شروع کیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ایک طرف ملک میں یوریا کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے وہیں سو فیصد یوریا کے نیم سے تیار ی سے اس کی کالابازاری میں بھی کمی آئی ہے۔گورکھپور، برونی، سندري، تالچر اور راماگنڈم کھاد فیکٹریوں کو دوبارہ شروع کرانے کی سمت میں تیزی سے کام کیا جا رہا ہے۔
صدر نے کہا کہ’ وزیر اعظم فصل بیمہ منصوبہ‘ کے تحت کسانوں کو سستی اور آسان انشورنس خدمات دستیاب کرائی جا رہی ہیں۔ 2017 کے دوران، ربیع اور خریف فصلوں کے دوران پانچ کروڑ 71 لاکھ کسانوں کو اس منصوبہ کے تحت سیکورٹی کوچ پیش کیا گیا تھا۔
یو این آئی۔ شا پ۔ 1317

خاص خبریں
او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

آگرہ:25اپریل(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کانگریس پر منھ بھرئی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس او بی سی ریزرویشن کے کوٹے میں چوری کر مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دینے کی خواہاں ہےآگرہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس ایک ایسی پارٹی ہے جو آئے دن بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی توہین کرتی ہے۔

...مزید دیکھیں
پہلے مرحلے کے رجحانات سے پریشان مودی کانگریس 'نیائے  پتر ' کو فرقہ وارانہ رنگ دے رہے ہیں: جے رام

پہلے مرحلے کے رجحانات سے پریشان مودی کانگریس 'نیائے پتر ' کو فرقہ وارانہ رنگ دے رہے ہیں: جے رام

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے جمعرات کو الزام لگایا کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے رجحانات سے پریشان وزیر اعظم نریندر مودی سب سے پرانی پارٹی کانگریس کے 'نیا ئے پتر ' کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں کانگریس کے جنرل سکریٹری میڈیا انچارج اور راجیہ سبھا کے رکن جے رام رمیش نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا "انتخابات ہارنے کے خوف سے مسٹر مودی ہمارے 'نیائے پتر ' کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کر رہے تھے۔

...مزید دیکھیں
تلنگانہ  میں مسلم ریزرویشن کو ختم کردیا جائے گا

تلنگانہ میں مسلم ریزرویشن کو ختم کردیا جائے گا

حیدرآباد 25 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں بی آر ایس اور کانگریس نے مسلم ریزرویشن فراہم کئے ہیں جس کو ختم کردیا جائے گا اور ایس سی، ایس ٹی، پسماندہ اور کمزور طبقات کو یہ ریزرویشن فراہم کیا جائے گا انہوں نے لوک سبھا انتخابات کی مہم کے حصہ کے طور پر سدی پیٹ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ کانگریس ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر نہیں چاہتی تھی جس نے مندر کی تعمیر کے خلاف مقدمات درج کروائے تھے تاہم مودی نے ان مقدمات میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے رام مندر کی تعمیر کو یقینی بنایا۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ کی 'کیس لسٹ' واٹس ایپ پر دستیاب ہے

سپریم کورٹ کی 'کیس لسٹ' واٹس ایپ پر دستیاب ہے

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے درج مقدمات سمیت کئی دیگر اہم معلومات اب 'واٹس ایپ' پر بھی دستیاب ہوں گی جمعرات کو اس کا اعلان کرتے ہوئے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا ’’اس چھوٹے سے اقدام کا بہت بڑا اثر پڑے گا انہوں نے کہا "اپنے 75 ویں سال میں سپریم کورٹ نے انصاف تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے ایک اور اقدام شروع کیا ہے  اس سے ملک کے دور دراز کے علاقوں کے لوگ شہری مسائل سے متعلق مقدمات کے بارے میں باآسانی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
این سی پی (ایس پی) نے اپنے منشور میں خواتین کو ملازمتوں میں 50 فیصد ریزرویشن دینے کا وعدہ کیا

این سی پی (ایس پی) نے اپنے منشور میں خواتین کو ملازمتوں میں 50 فیصد ریزرویشن دینے کا وعدہ کیا

ممبئی، 25 اپریل (یو این آئی) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد پوار) این سی پی (ایس پی) نے جمعرات کو اپنا منشور جاری کیا، جس میں اس نے خواتین کو ملازمتوں میں 50 فیصد ریزرویشن دینے کا وعدہ کیا ہے منشور میں ذات پات کی مردم شماری کی بھی حمایت کی اور کسانوں کی بہبود، اپرنٹس شپ کے حقوق کے لیے ایک الگ کمیشن بنانے کا وعدہ کیا گیا ہے ’شپتھ نامہ' کے عنوان سے جاری منشور میں، این سی پی (ایس پی) نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)، شہریوں کے قومی رجسٹر (این آر سی)، غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) اوردیگر قوانین میں آئینی اصولوں کے ساتھ تبدیلی کی تجویز دینے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی اور راہل کے خلاف شکایتوں پر الیکشن کمیشن نے پارٹیوں کو نوٹس بھیجے

مودی اور راہل کے خلاف شکایتوں پر الیکشن کمیشن نے پارٹیوں کو نوٹس بھیجے

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اسٹار کمپینر نریندر مودی اور کانگریس کے اسٹار کمپینر راہل گاندھی کی طرف سے عوامی بیانات کے ذریعے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق شکایت درج کی ہے جمعرات کو مختلف شکایات پر دونوں جماعتوں کو انتخابی مہم کے نوٹس جاری کیے گئے الیکشن کمیشن نے بی جے پی کے صدر جے پی نڈا کو کانگریس پارٹی اور ہندوستانی مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی۔

...مزید دیکھیں
آپ  کی دہلی والوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل

آپ کی دہلی والوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے سینئر لیڈر اور کابینہ کے وزیر سوربھ بھاردواج نے جمعرات کو دہلی کے لوگوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل کی ہے  مسٹر بھاردواج اور نئی دہلی لوک سبھا سیٹ سے پارٹی کے امیدوار سومناتھ بھارتی نے پارٹی کارکنوں کے ساتھ میٹرو اسٹیشنوں پر آنے اور جانے والے لوگوں میں پمفلٹ تقسیم کیے اور ان سے اپیل کی کہ وہ ملک سے آمرانہ حکومت کو ہٹانے کے لیے 25 مئی کو ہونے والے آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔

...مزید دیکھیں

کانگریس کے نیائے پتر سے گھبرا گئے ہیں مودی:پون کھیڑا

25 Apr 2024 | 9:20 PM

لکھنؤ:25اپریل(یواین آئی) کانگریس کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین پون کھیڑا نے جمعرات کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کانگریس کے نیائے پتر سے اتنا گھبرا گئے ہیں کہ وہ اپنی گارنٹیوں کو بھول کر دن رات جھوٹا پروپیگنڈا کررہے ہیں۔

image