NationalPosted at: Oct 11 2018 7:36PM صدرجمہوریہ سینٹرل انفارمیشن کمیشن کے کنونشن کا افتتاح کریں گے
نئی دہلی ،11اکتوبر(یواین آئی) صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند جمعہ کو یہاں سینٹرل انفارمیشن کمیشن (سی آئی سی ) کے 13 ویں سالانہ کنونشن کا افتتاح کریں گے ۔
’’ ڈاٹا پرائیویسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ، امنمنٹ ان دی آر ٹی آئی ایکٹ اینڈ امپلی منٹیشن آف دی آر ٹی آئی ایکٹ ‘‘کے موضوع پر منعقد کئے جانے والے اس سالانہ کنونشن کا مقصد حکمرانی میں بہتری کے خیال سے جوابدہی اور شفافیت میں بہتری کے لئے اقدامات کی سفارش کرنا ہے۔ کنونشن میں ، ’’ ڈاٹا پرائیویسی ‘‘ ،’’ رائٹ ٹو انفارمیشن ‘‘ اور امنمنٹ ان دی آر ٹی آئی ایکٹ نیز امپلی منٹیشن آف آر ٹی آئی ایکٹ کے موضوعات شامل ہیں۔
سینٹرل انفارمیشن کمیشن کے 13 ویں سالانہ کنونشن میں خطبہ استقبالیہ چیف انفارمیشن کمشنر آرکے ماتھر پیش کریں گے اور انفارمیشن کمشنر پروفیسرایم ایس چودھری ،سی آئی سی ، پروفیسر اوپیندر بخشی ،دلی یونیورسٹی کی سابق وائس چانسلر وینکٹیش نائک ، سی آئی سی کے انفارمیشن کمشنربمل جلکا ، راجستھان ریاستی چیف انفارمیشن کمشنر سریش چودھری ، سرگرم سماجی کارکن نکل ڈے ،گوا کے چیف انفارمیشن کمشنر پربھو تندولکر ، لأ یونیورسٹی کے پروفیسر وجے کمار ،سرگرم سماجی کارکن محترمہ انجلی بھاردواج ،سرگرم سماجی کارکن سبھاش چندراگروال ، یاشدہ کے ڈائریکٹر جنرل آنند لمیے ،سینٹر فار گڈ گورننس کے ڈائریکٹ جنرل راجندر لمجے اور سینٹر فار گڈ گورننس حیدرآباد کےسینئر نالج منیجر پی جانکی رام سی آئی سی کے سالانہ کنونشن میں شرکت کریں گے ۔
اس کنونشن میں تمام موجودہ اور سابق چیف انفارمیشن کمشنر ،سینٹر انفارمیشن کمیشن (سی آئی سی ) کے تمام انفارمیشن کمشنر ، ریاستی انفارمیشن کمشنر ، سینٹرل پبلک انفارمیشن آفیسر اور دیگر سرکاری افسران اس کنونشن میں شرکت کریں گے ۔علاوہ ازیں سرگرم آر ٹی آئی کارکن، آرٹی آئی ایکٹ کی عمل آوری سے وابستہ تنظیموں کے ذمہ دار بھی اس کنونشن میں شرکت کریں گے ۔
یواین آئی۔ م س