NationalPosted at: Feb 23 2020 10:17PM تاریخی فیصلوں سے سپریم کورٹ نے آئینی ڈھانچے کو مضبوط کیا: كووند
نئی دہلی، 23 فروری (یو این آئی) صدر رام ناتھ كووند نے ملک میں عدلیہ کی ترقی پسند فکر کی والہانہ ستائش کرتے ہوئے اتوار کو کہا کہ سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلوں نے ملک کے قانونی اور آئینی ڈھانچے کو مضبوطی فراہم کی ہے۔
مسٹر كووند نے 'عدلیہ اور بدلتی دنیا' موضوعاتی بین الاقوامی عدالتی کانفرنس 2020 کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدالت ہمیشہ سے فعال اور ترقی پسند رہی ہے۔ سپریم کورٹ نے ترقی پسند سماجی تبدیلی کی قیادت کی ہے۔
انہوں نے نو دیسی زبانوں میں فیصلے فراہم کروانے کے لیے سب سے اوپر عدالت کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی لسانی تنوع کو ذہن میں رکھتے ہوئے مختلف زبانوں میں فیصلے فراہم کرنے کے لیے سپریم کورٹ کی کوشش کر غیر معمولی ہے۔
جاری....یو این آئی،ایم اے۔