NationalPosted at: Apr 9 2020 7:41PM کووند، مودی اور شاہ نے سی آر پی ایف کو ’شوریہ دیوس‘ پر مبارک باد دیا
نئی دہلی، 09 اپریل (یواین آئی) صدررام ناتھ کووند،وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرداخلہ امیت شاہ نے ملک کے سب سے بڑے نیم فوجی فورس سینٹرل ریزرو پولس فورس (سی آر پی ایف) کو ’شوریہ دیوس‘ پر مبارک باد دیا ہے۔
مسٹر کووند نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’ملک کی سلامتی میں تعینات سی آرپی ایف کے بہادروں نے اپنی طاقت اور حب الوطن سے 9 اپریل 1965 کو گجرات کی سردار پوسٹ پر سنہری تاریخ لکھی تھی۔ اس غیر معمولی بہادری کی یاد میں منائے جانے والے ’شوریہ دیوس‘ کی سبھی کو مبارک باد وشہیدوں کو خراج عقیدت۔‘‘
مسٹر مودی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’سی آر پی ایف کی ہمت اور بہادری سے سبھی واقف ہیں۔ آج سی آر پی ایف کے ’شوریہ دیوس‘ پر میں اس بہادر فورس کو سلام پیش کرتا ہوں اور گجرات کی سردار پٹیل چوکی پر 1965 میں فورس کے سپاہیوں کی قربانی کویاد کرتا ہوں۔ ان بہادر فوجیوں کی قربانی اورشہادت کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا۔‘‘
جاری۔یو این آئی۔ ظ ا