NationalPosted at: Jan 22 2018 10:53AM صدر جمہوریہ کووند اور وزیراعظم مودی کی بسنت پنچمی کی مبارکباد
نئی دہلی 22 جنوری (یو این آئی) صدر رام ناتھ كووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ملک کے عوام کو بسنت پنچمی کے موقع پر دلی مبارک باد پیش کی ہے۔
مسٹر کووند نے ٹوئیٹ کرکے کہا ’’بسنت پنچمی اور سرسوتی پوجا کے موقع پر ملک کے عوام کو نیک خواہشات۔ امید کرتا ہوں کہ تعلیم کے لئے منایا جانے والا یہ تہوار ہمارے خاندان، معاشرے اور ملک میں تعلیم و سائنس کےفروغ کی ترغیب دے گا‘‘۔
مسٹر مودی نے ٹویٹ پر ہم وطنوں کو مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا ’’بسنت پنچمی پر نیک خواہشات۔ میں دعا کرتا ہوں کہ یہ تہوار ہمارے سماج میں خوشیاں اور ہم آہنگی لے کر آئے۔ ماں سرسوتی ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے اور علم کی رہنمائی کرتی رہے‘‘۔
واضح ر ہے کہ اس دن مشرقی ہند میں طلباء ماں سرسوتی کی پوجا ارچنا کرتے ہیں اور ماں شاردا سے آشیرواد مانگتے ہیں۔اس موقع پر اسکولوں میں ثقافتی پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں۔
یو این آئی۔ شا پ۔ 1043