NationalPosted at: Mar 2 2018 6:42PM صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نے ہم وطنوں کو ہولی کی مبارکباد دی
نئی دہلی، 2 مارچ (یو این آئی) صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ملک کے باشندوں کو ہولی کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات پیش کئے۔
مسٹر كووند نے ٹویٹ کرکے کہا کہ " ہولی کے پرمسرت موقع پر ملک کے تمام شہریوں کو مبارک باد اور نیک خواہشات! رنگوں کا یہ تہوار ہمارے معاشرے میں باہمی ہم آہنگی کا جشن ہے۔ میری خواہش ہے کہ ہر ایک کی زندگی میں یہ تہوار امن و شانتی، خوشی اور خوشحالی لائے"۔
مسٹر مودی نے ٹویٹ کر کہا کہ " ہولی کے تہوار کی تمام ہم وطنوں کو نیک خواہشات"۔
یو این آئی ۔م ش ۔ 0845