OthersPosted at: Aug 19 2018 9:01PM کووند اور مودی نے کرناٹک میں سیلاب کی صورتحال کے بارے میں معلوم کیا
میسور، 19اگست (یو این آئی) صدرجمہوریہ رامناتھ کووند اور وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعلی ایچ ڈی کماراسوامی سے اتوار کو بات چیت کرکے کیرالہ سے ملحق کوڈگو ضلع میں سیلاب کی صورتحال کے بارے میں معلوم کیا۔
بنگلور میں واقع وزیراعلی دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق مسٹر کمارسوامی نے مسٹر کووند کو بتایا کہ ضلع انتطامیہ ،فوج ، نیشنل ڈیزاسٹر ریلیف فورس (این ڈی آر ایف) اور دیگر ایجنسیوں کے ساتھ مل کر اچھی طرح سے راحت او ربچاو کام چلارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ نے اب تک ساڑھے تین ہزار سے زائد لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا ہے۔
یو این آئی ۔ م ع۔ 2055