NationalPosted at: Jan 1 2018 1:53PM سال نو پر كووند،مودی کی مبارکباد
نئی دہلی،یکم جنوری ( یو این آئی) صدر رام ناتھ كووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نئے سال کے موقع پر لوگوں کے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ملک کی خوشحالی اور ترقی کی دعا کی۔
مسٹر كووند نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ وقت غور و فکرکرنے، نئے سال میں کچھ عزم اور کچھ نیا کرنے کا ہے۔ انہوں نے کہا- "نئے سال کی آمد پر ہم لوگوں کو باہمی بھائی چارے اور ہم آہنگی کو مضبوط کرنے اور محبت اور خوشیاں بانٹنے کا عزم کرنا چاہئے۔ ہمیں صاف اور سر سبز و شاداب ماحول کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے تاکہ ہم ترکہ میں اپنے بچوں کو یہ دے سکیں‘‘۔
مسٹر مودی نے نئے سال کے موقع پر کہا-’’آپ سب کو نئے سال کی مبارکباد۔ میں ایشور سے دعاگو ہوں کہ نیا سال سبھی کی زندگی میں خوشیاں لائے اور سبھی صحت مند اور خوشحال رہیں‘‘۔
یو این آئی،اظ1326