NationalPosted at: Jun 23 2022 3:24PM کووند نے پیلی بھیت حادثے میں لوگوں کی موت پر اپنے رنج وغم کا اظہار کیا
نئی دہلی، 23 جون (یو این آئی) صدر رام ناتھ کووند نے اتر پردیش کے پیلی بھیت میں سڑک حادثے میں لوگوں کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کے لئے نیک خواہشات پیش کی۔
جمعرات کو راشٹرپتی بھون سے صدر کے نام سے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا گیاکہ"میں اتر پردیش کے پیلی بھیت میں سڑک حادثے میں لوگوں کی موت کے بارے میں سن کر بہت دکھی ہوں۔ میں مرنے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کے جلد صحت یابی کا خواہش مند ہوں۔"
اطلاعات کے مطابق پیلی بھیت میں ایک المناک سڑک حادثے میں تقریباً دس لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور پانچ سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا