NationalPosted at: Jul 22 2017 1:39PM سنجے کوٹھاری نومنتخب صدرجمہوریہ کے سکریٹری مقرر
نئی دہلی ،جولائی(یواین آئی)انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) کے 1978 بیچ کے افسر سنجے کوٹھاری کو نومنتخب صدر جموریہ رام ناتھ کووند کا سکریٹری مقرر کیا گیاہے۔ عملے اور تربیت محکمے (ڈی او پی ٹی)کے حکم کے مطابق گجرات کیڈر کے 1988بیچ کے انڈین فاریسٹ سروس کے افسر بھارت لال کو مسٹر کووند کا جوائنٹ سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ سینئر صحافی اشوک ملک نئے صدر جمہوریہ کے پریس سکریٹری کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت والی سلیکشن کمیٹی نے یہ تقرریاں ابھی دو سال کے لئے کی ہیں۔مسٹر کوٹھاری فی الحال پبلک انٹرپرائیزس سلیکشن بورڈ(پی ای ایس بی)کے صدر ہیں۔انہوں نے گزشتہ سال نومبر میں ہی بورڈ کے صدر کا کام کاج سنبھالا تھا۔ مسٹر لال دہلی میں گجرات حکومت کے ریزیڈنٹ کمشنر ہیں۔مسٹر ملک آبزرور ریسرچ فاؤنڈیشن سے جڑےہوئے ہیں۔ یواین آئی۔اےایم۔