image
Tuesday, Mar 26 2019 | Time 03:42 Hrs(IST)
Regional

صدر جمہوریہ نے سہ روزہ او ڈی او پی اجلاس کا افتتاح

صدر جمہوریہ نے سہ روزہ او ڈی او پی اجلاس کا افتتاح

لکھنؤ 10،اگست(یو این آئی) صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند نےجمعہ کو قومی اور بین الاقوامی بازار میں اترپردیش کی روایتی مصنوعات کو نئی پہچان دینے کی غرض سے شروع کی گئی ’’ او ڈی او پی اسکیم ‘‘ (ایک ضلع ایک صنعت اسکیم) کوفروغ دینے کی غرض سے راجدھانی لکنھؤ میں منعقد سہ روزہ کانفرنس کا افتتاح کیا۔
چھوٹی ،بہت چھوٹی اور درمیانی صنعت کے کاروباریوں کی یہ کانفرنس روایتی مصنوعات کو فروغ دینے کے ساتھ ایک ضلع ایک صنعت اسکیم کے لئے میل کا پتھر ثابت ہوگی۔
قابل ذکر ہے کہ او ڈی اوپی اسکیم کا افتتاح اسی سال 24 جنوری کو یوم اتر پردیش کے موقع پرنائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائڈو نے کیا تھا۔
صدرجمہوریہ نے اجلاس کا افتتاح مشعل روشن کر کے کیا اس موقع پر گورنر رام نائیک، وزیر اعلی یوگی آتیہ ناتھ، نائب وزیراعلی کیشو پرساد موریہ اور مائیکرو و چھوٹے مصنوعات کے وزیر ستیہ دیو چودھری موجود تھے۔
صدرجمہوریہ نے ریاست کے گورکھپور، آگرہ اور مرادآباد سمیت صوبہ کے مختلف ضلعوں سے آئے چنندہ افراد کے درمیان قرضے کا تصدیق نامہ تقسیم کیا۔
بنارس، گورکھپو، مرادآباد، آگرہ اورکانپورکے کچھ کاروباریوں نے اس موقع پر اپنے تجربات صدر جمہوریہ کے سامنے پیش کئے۔ اس اجلاس کا راست ٹیلی کاسٹ پورے ریاست میں کیا گیا۔
اس سے پہلے صدر جمہوریہ نے ایک ضلع ایک صنعت اسکیم کے تحت سہ روزہ سمینار کا افتتاح کیا اور دستکاروں فنکاروں اور کاروباریوں سے ان کے صنعت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

خاص خبریں
جموں کے اکھنور میں وزیر اعظم مودی کی انتخابی ریلی کے لئے کچی فصل کاٹی گئی

جموں کے اکھنور میں وزیر اعظم مودی کی انتخابی ریلی کے لئے کچی فصل کاٹی گئی

جموں،25 مارچ (یو این آئی) جموں کے اکھنور میں کسانوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی انتخابی ریلی کے مقام کو خالی کرنے کے لئے اپنی کچی فصل کاٹ دی ہے۔

...مزید دیکھیں
کانگریس کا بڑا اعلان: عام لوگوں کوماہانہ 12 ہزار روپے کی آمدنی اور غریب کنبوں کو 72 ہزار روپے کی سالانہ امداد یقینی بنائے گی

کانگریس کا بڑا اعلان: عام لوگوں کوماہانہ 12 ہزار روپے کی آمدنی اور غریب کنبوں کو 72 ہزار روپے کی سالانہ امداد یقینی بنائے گی

نئی دہلی،25مارچ (یواین آئی)کانگریس نے آج ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس کی حکومت بنی تو ہر ہندوستانی کو بارہ ہزار روپے ماہانہ آمدنی اور پانچ کروڑ غریب خاندانوں کو سالانہ 72ہزار روپے کی مدد یقینی بنائے گی۔

...مزید دیکھیں
جیٹ ایرویز کے چےئرمین نریش گوئل اپنے عہدہ سے مستعفی

جیٹ ایرویز کے چےئرمین نریش گوئل اپنے عہدہ سے مستعفی

ممبئی‘25 مارچ (یو این آئی) جیٹ ایر ویز کے چےئرمین اور ان کی اہلیہ انیتا گوئل نے آج پیر کو مالی مسائل سے دوچار اس اےئرلائنس کے بورڈ آف ڈائریکٹر سے استعفی د ے دیا ۔

...مزید دیکھیں
جنوبی ایران میں زبردست سیلاب ، 11 ہلاک

جنوبی ایران میں زبردست سیلاب ، 11 ہلاک

تہران، 25 مارچ (اسپوٹنک) جنوبی ایران کے فارس صوبہ کے شیراز شہر میں اچانک آئے تباہ کن سیلاب کی وجہ سے کم از کم 11 لوگوں کی موت ہوگئی اور 35 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
سونیا  اور راہل گاندھی کے لئے انتخابی مہم  چلائے گی این سی پی: ترپاٹھی

سونیا اور راہل گاندھی کے لئے انتخابی مہم چلائے گی این سی پی: ترپاٹھی

نئی دہلی، 25 مارچ (یو این آئی) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) ترقی پسند اتحاد کی چیئر پرسن سونیا گاندھی اور کانگریس صدر راہل گاندھی کی حمایت میں انتخابی مہم چلائے گی۔

...مزید دیکھیں
گاندھی نگر سیٹ پر بی جے پی کی شکست آسان نہیں

گاندھی نگر سیٹ پر بی جے پی کی شکست آسان نہیں

گاندھی نگر،24مارچ(یو این آئی)سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کا ٹکٹ کٹنے سے سرخیوں میں آنے والی گجرات کی گاندھی نگر لوک سبھا سیٹ پر گذشتہ 30 سال سے بی جے پی کا قبضہ ہے اور اس الیکشن میں ابھی اسے شکست دینا آسان نہیں ہوگا۔

...مزید دیکھیں
نینی تال- اودھم سنگھ نگر میں دو  قدآوروں کے درمیان  مقابلہ

نینی تال- اودھم سنگھ نگر میں دو قدآوروں کے درمیان مقابلہ

(رویندر دیوليال سے)
نینی تال، 25 مارچ (یو این آئی) کانگریس جنرل سکریٹری اور ریاست کے سابق وزیر اعلی ہریش راوت اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کےریاستی صدر اجے بھٹ کے انتخابی میدان میں اترنے سے اتراکھنڈ کی نینی تال-اودھم سنگھ نگر سیٹ سب سے خاص ہو گئی ہے اور یہاں کا انتخاب کافی دلچسپ ہو گیا ہے۔

...مزید دیکھیں

گیل کی طوفانی اننگ سے پنجاب نے راجستھان کو ہرایا

25 Mar 2019 | 11:52 PM

جے پور، 25 مارچ (یو این آئی) ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کی 47گیندوں پر 79 رن کی طوفانی اننگ اور ڈیتھ اووروں میں شاندار گیندبازی کی بدولت کنگس الیون پنجاب نے راجستھان رائلس کو آئی پی ایل 12 کے مقابلے میں پیر کو 14 رن سے ہرادیا۔

آسٹریلیا نے ہندوستان سے آخری اوور میں فتح چھینی

آسٹریلیا نے ہندوستان سے آخری اوور میں فتح چھینی

24 Feb 2019 | 11:29 PM

وشاکھاپٹنم، 24 فروری (یو این آئی) ياركرمین جسپريت بمراه نے 19 ویں اوور میں دو وکٹ لے کر ہندوستان کے لئے غیر متوقع جیت کی امید پیدا کردی تھی لیکن امیش یادو کے اننگز کے آخری اوور میں آسٹریلیا نے 14 رن حاصل کرکے ہندوستان کے ہاتھوں سے اتوار کے روز پہلے ٹوٹي- 20 میچ میں جیت چھین کر دو میچوں کی سیریز میں 1۔0 کی برتری حاصل کرلی۔

image