NationalPosted at: Nov 24 2020 3:17PM کووند نے گرو تیغ بہادر کے یوم شہادت کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی ، 23 نومبر (یو این آئی) صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے سکھوں کے نویں گرو شری تیغ بہادر کو ان کے یوم شہادت کے موقع پر یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
مسٹر کووند نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ’’ میں گرو تیغ بہادر جی کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ گرو تیغ بہادر جی نے عوامی خدمت، عقیدے اور عوامی حقوق کی حفاظت کے لئے اعلی قربانی دی تھی ۔
انہوں نے کہا ’گرو تیغ بہادر جی کی تعلیم و ان کے کام ہم سبھی کے درمیان انسانی محبت اور حب الوطنی کے جذبے کو جاری رکھیں گے۔‘‘
یو این آئی۔ شا پ۔