InternationalPosted at: Jan 23 2018 10:42AM خواتین ڈرائیورزکو مشکلات کا سامنا رہے گا:سعودی شہزادی
ریاض،23جنوری(یو این آئی)سعودی شہزادی بسمہ بنت سعود بن عبدالعزیز نے کہا ہے مملکت کی خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے باوجود انھیں مشکلات کا سامنا رہے گا۔
برطانوی نشریاتی ادارہ کو انٹرویو دیتے ہوئے شہزادی بسمہ نے کہا کہ خواتین کے تحفظ سے متعلق قوانین کی عدم موجودگی کے باعث گاڑی چلانے کی اجازت یا کوئی اور آزادی غیر سود مند ثابت ہوگی، جبکہ خواتین اس آزادی سے بھرپور فائدہ نہیں اٹھاسکیں گی۔
انہوں نے مزید کہا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے مملکت میں تیزی سے تبدیلیاں لائی جارہی ہے، تاہم وہ سمجھتی ہے کہ سعودی عوام اور معاشرہ ان سماجی تبدیلیوں کے لئے پہلے سے تیار نہیں ہے۔
یو این آئی،اظ 0926