InternationalPosted at: Jan 14 2018 11:37AM یو اے ای، سعودی عرب کا تعلقات کو بہتر بنانے کا عزم
دبئی، 14 جنوری ( یو این آئی) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور سعودی عرب نے بھائی چارگی سے مکمل دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیاہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ابو ظہبی کے کراؤن پرنس محمد بن زاید النہیان نے یو اے ای کی سرحد کے قریب العین میں سعودی عرب کے وزیر داخلہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لینے اور بھائی چارگی کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرنے کو لے کر عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے سیکورٹی اور پولیس شعبوں میں موجودہ تعاون کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی ترقیات اور مشترکہ فکر و تشویش کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
غور طلب ہے کہ دونوں عرب ممالک نے چار دسمبر کو ثقافتی مسائل کے ساتھ ساتھ سیاسی، فوجی، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں اپنی پالیسیوں میں تال میل بڑھانے کے لئے ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دی تھی۔
یو این آئی،اظ 1009