image
Monday, Jul 16 2018 | Time 10:23 Hrs(IST)
  • ترکی میں فوجی بغاوت کی ناکامی کے دو سال مکمل
  • فیفا ورلڈ کپ فٹ بال جیتنے پر كووند، مودی نے دی فرانس کو مبارکباد
  • بجلی گرنے سے طالب علم کی موت، دو دیگر جھلسے
  • اسرائیل کا شام کے فوجی ٹھکانے پر راکٹوں سے حملہ
  • تاریخ میں آج کا دن
  • شاملی میں دو فرقوں کے درمیان فائرنگ اور پتھراؤ، پولیس تعینات
  • جنوبی افریقہ : کان میں آگ لگنے سے پانچ مزدوروں کی موت
  • امریکہ کو روس کے ساتھ سربراہی اجلاس سے خاص توقع نہیں
  • پاکستان میں بس اور ٹریلر کی شدید ٹکر ، 17 ہلاک ، 13 زخمی
  • شاملی میں دو فرقوں کے درمیان فائرنگ اور پتھراؤ، پولیس تعینات
  • صبح بخیر
Entertainment Share

کمار گورو نے ’لور بوائے‘ کے طور پر اپنی شناخت بنائی

کمار گورو نے ’لور بوائے‘ کے طور پر اپنی شناخت بنائی

(سالگرہ 11 جولائی کے موقع پر)
ممبئی، 11 جولائی (یواین آئی) بالی ووڈ میں کمار گورو کا نام ایک ایسے اداکار کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے 80 کی دہائی میں ’لور بوائے‘کے طور پر شائقین کے درمیان اپنی شناخت بنائی۔

11 جولائی 1960 کو پیدا ہوئے منوج تلی عرف کمار گورو، بچپن سے ہی اپنے والد راجندر کمار کی طرح اداکار بننا چاہتے تھے۔
انہوں نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز سال 1981 میں اپنے والد کی بنائی گئی فلم ’لواسٹوری ‘سے کیا۔
اس فلم کی کامیابی کے بعد کمار گورو نے تیری قسم،اسٹار،لورس اور رومانس جیسی فلموں میں کام کیا۔
تیری قسم کے علاوہ تمام فلمیں باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئیں ۔

سال 1985 میں کمار گورو کی ایک اور سپر ہٹ فلم ’نام‘ ریلیز ہوئی لیکن اس فلم کی کامیابی کا کریڈٹ سنجے دت کے حصے میں آیا۔
1991 میں آئی فلم اندرجیت میں کمار گورو کو امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا جس میں ان کا کردار کسی حد تک پسند کیا گیا۔
اپنے فلمی کیریئر میں کمار گورو نے تقریباً 16 فلموں میں کام کیا۔
جن میں ہم ہیں لا جواب، آل راؤنڈر، ڈائیوورس، ایک سے بھلے دو، جانم، بیگانہ، البیلا، آج، گونج، جرأت ، ہائے میری جان اور پھول شامل ہیں۔

سال 2002 میں ریلیز ہوئی فلم کانٹے کمار گورو کے کیریئر کی آخری ہٹ فلم ثابت ہوئی ۔
انہوں نے سال 2004 میں روہت جگیسر کی ایک امریکی فلم گینی 1938میں بھی کام کیا جسےایوارڈ سے نوازہ گیا تھا۔

ان کی شادی نرگس اور سنیل دت کی بیٹی نمرتا دت سے ہوئی۔
اس طرح رشتے میں وہ سنجے دت اور پریہ دت کے بہنوئی ہیں۔
کمار گورو آج کل فلموں سے سے دور ہیں۔

یواین آئی۔
این یو۔

کمار

کمار گورو نے ’لور بوائے‘ کے طور پر اپنی شناخت بنائی

(سالگرہ 11 جولائی کے موقع پر)
ممبئی، 11 جولائی (یواین آئی) بالی ووڈ میں کمار گورو کا نام ایک ایسے اداکار کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے 80 کی دہائی میں ’لور بوائے‘کے طور پر شائقین کے درمیان اپنی شناخت بنائی۔

زہرہ

زہرہ سہگل نے7 دہائیوں تک بہترین اداکاری کی

(10؍جولائی برسی کے موقع پر)
سنیما کی دنیا میں زہرہ سہگل کا نام ایک ایسی اداکارہ اور رقاصہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے تقریباً 7؍ دہائیوں تک بہترین اداکاری سے ناظرین کو اپنا دیوانہ بنایا۔

ہمہ

ہمہ جہت صلاحیت کے مالک تھے گرو دت

(9 جولائی سالگرہ کے موقع پر)
نئی دہلی، 9 جولائی (یو این آئی) ہمہ جہت صلاحیت کے مالک گرو دت کا شمار ہندوستان کے عظیم اداکار، ہدایتکار اور فلمساز کے طور پر ہوتا تھا ان کا تعلق منگلور کے ایک سرسوت برھمن خاندان سے تھا۔

آج

آج بھی پنچم داکی آواز ذرہ ذرہ میں گونج رہی ہے

ممبئی 26 جون (یو این آئی) بالی ووڈ میں اپنی شیریں موسیقی سے سامعین کے دلوں راج کرنے والے عظیم موسیقارراہل دیو برمن عرف آر ڈی برمن آج ہمارے درمیان نہیں ہیں لیکن آج بھی ان کی آوازذرہ ذرہ میں گونجتی ہوئی محسوس ہوتی ہے جسے سن کر سامعین کے دل سے بس ایک ہی صدا نکلتی ہے’’چرا لیا ہے تم نے جو دل کو.....‘‘۔

نوتن

نوتن فلموں میں کام کرنے والی پہلی مس انڈیا تھیں

 04 جون یوم پیدائش کے موقع پر
ممبئی 03 جون (یو این آئی) آج کے دور میں جہاں مس انڈیا کا خطاب جیتنے والی حسیناؤں کو فلموں میں کام کرنے کا موقع آسانی سے مل جاتا ہے، وہیں نوتن کو فلموں میں کام حاصل کرنے کے لئے کافی جدوجہد کرنی پڑی تھی۔

دلکش

دلکش اداؤں سے دیوانہ بنایا مادھوری دکشت نے

(سالگرہ 15 مئی کے موقع پر )
ممبئی، 14 مئی (یواین آئی) بالی ووڈ میں مادھوری دکشت کا نام ایک ایسی اداکارہ کے طور پر لیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی دلکش اداؤں سے تقریباً تین دہائیوں تک ناظرین کے دلوں میں اپنی خاص شناخت قائم رکھی۔

نیہا

نیہا دھوپیا رشتہ ازدواج میں منسلک

نئی دہلی، 10 مئی (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار نیہا دھوپیا نے اپنی شادی کی اچانک خبر دے کر اپنے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

لیجنڈ

لیجنڈ گلوکار و اداکار طلعت محمودکے نغمےآج بھی دلوں میں ایک خاص کیفیت پیدا کرتے ہیں

(نو مئی برسی کے موقع پر)
ممبئی، 8 مئی (یو این آئی) اے میرے دل کہیں اور چل جیسے متعدد گیتوں کو اپنی سریلی اور درد بھری آواز سے لازوال بنا دینے والے برصغیر کے لیجنڈ گلوکار و اداکارطلعت محمود 24 فروری 1924 کو لکھنؤ میں پیدا ہوئے۔

نرگس

نرگس کا کردار نبھانا باعث فخر: منیشا

ممبئی، 7 مئی (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ منیشا کوئرالہ کا کہنا ہے کہ ان کے لئے آنجہانی اداکارہ نرگس دت کا کردار نبھانا باعث فخر کی بات ہے۔

حب

حب الوطنی کے گیت لکھنے میں ماہر تھے پریم دھون

.. برسی 7مئی کے موقع پر ..
ممبئی،6مئی (یواین آئی) بالی ووڈ میں پریم دھون کو ایک ایسے نغمہ نگار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جن کے حب الوطنی سے معمورنغموں کی مسحور کرنےآواز کان میں پڑتے ہی آج بھی عام ہندوستانی ملک کی محبت کے جذبے سے متاثرہوئے بغیر نہیں رہ پاتا۔

ٹائیگر سے نہیں ٹکرائیں گے سنی دیول

ٹائیگر سے نہیں ٹکرائیں گے سنی دیول

ممبئی، 23 فروری (یو این آئی) بالی وڈ کے ماچومین سنی دیول باکس آفس پر، ٹائیگر شراف سے ٹکرانا نہیں چاہتے ہیں۔ سنی دیول، بالی دیول اور دھرمیندر اس برس اپنی ہٹ فلم یملہ پگلا دیوانہ کا تیسرا سیکول’ یملہ پگلا دیوانہ پھر سے‘ لیکر آرہے ہیں۔ فلم کی ریلیز ڈیٹ 30 مارچ فائنل ہوئی تھی لیکن اب فلم کی ریلیز پوسٹ پونڈ ہوچکی ہے۔ 30 مارچ کو ہی ٹائیگر شراف کی ایکشن فلم باغی۔2 ریلیز ہورہی ہے۔ یملہ پگلا دیوانہ۔3 کی ریلیز ملتوی ہونے کی وجہ یہ بھی ہے کہ سنی دیول کسی فلم سے مقابلہ نہیں کرنا چاہتے۔

image