ElectionPosted at: May 20 2019 4:05PM بی جےپی مودی لہر دکھانےکےلئے ایگزٹ پول کو ذریعہ بنا رہی ہے :کمارسوامی
بینگلورو،20مئی(یواین آئی)کرناٹک کے وزیراعلی ایچ ڈی کمارسوامی نے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جےپی)پر الزام لگایا کہ وہ ایگزٹ پول کے ذریعہ ملک میں مودی لہر دکھانے کے ساتھ ہی مرکزمیں اگلی حکومت بنانے کےلئے سیٹوں کی کمی کےپیش نظر چھوٹی پارٹیوں تک پہنچنے کی کوشش کررہی ہے۔
جنتادل (سیکولر)کے لیڈر نے کہا کہ 23مئی کو الیکشن کے نتیجہ آنے کے بعد سیٹوں کی کمی کو پورا کرنے کےلئے بی جےپی مصنوعی طورپر بنائی گئی مودی لہر کا استعمال علاقائی پارٹیوں کو متوجہ کرنے کےلئے کررہی ہے۔
مسٹر کمارسوامی نےاپنے ٹویٹ میں کہا ،’’ساری اپوزیشن پارٹیوں نے وزیراعظم کے تابع ای وی ایم کے مصدقہ ہونے پر تشویش ظاہر کی ہے۔‘‘
وزیراعلی کا یہ ٹویٹ سوشل میڈیا پر پیر کو وائرل بھی ہوگیا۔
یواین آئی۔اےایم۔