image
Tuesday, Apr 16 2024 | Time 12:13 Hrs(IST)
Others

میں نے بنگلے میں کوئی غیرقانونی اضافہ اور ردوبدل نہیں کیا تھا۔ کنگنا رناوت

میں نے بنگلے  میں کوئی غیرقانونی اضافہ اور ردوبدل نہیں کیا  تھا۔ کنگنا رناوت

ممبئی ، 21 ستمبر (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے آج بمبئی ہائی کورٹ کو بتایا کہ انہوں نے بنگلہ کےکسی بھی حصے میں کوئی غیر قانونی اضافہ اور ردوبدل نہیں کیا تھا جسے ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے 9 ستمبر کو غیر قانونی طور پر مسمار کیا تھا۔
عدالت کے روبرو اپنے ایک حلف نامے میں رناوت نے ممبئی شہری ادارہ کے اس دعوے کی بھی تردید کی ہے کہ انہوں نے اپنے پالی ہل میں واقع بنگلے میں غیر قانونی طور پر ردوبدل کیا ہے نیز عدالت سے انہوں نے یہ استدعا کی ہے کہ اس انہدام کو غیر قانونی قرار دیا جائے اور عدالت بی ایم سی کو ھدایت جاری کرے کے انھیں2 کروڑ روپئے کی رقم ادا بطور ھرجاںہ دی جائے
ادکارہ نے اپنی عرضداشت کو قانون کے عمل کی غلط استعمال کرنے سے بھی انکارکیا ۔
گذشتہ ہفتے ، بی ایم سی نے ، بمبئی ہائی کورٹ کے سامنے ایک حلف نامہ داخل کیا تھا ، جس میں رناوت کی اس درخواست کا جواب دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اداکارہ نے شہری ادارہ کی اجازت کے بغیر عمارت میں بڑی ساختی تبدیلیاں کی ہیں نیز عدالت راناوت کی درخواست مسترد کرکے اس پر غیر ضروری عرضداشت کرکے عدالت کا وقت برباد کرنے پر جرمانہ عائد کرے اداکارہ نے اس سے قبل یہ الزام لگایا تھا کہ بی ایم سی نے اس کے بنگلے کو اس لٰے انہدام کیا تھا کیونکہ اس کے کچھ تبصرے مہاراشٹرا کی شیوسینا کی قیادت والی حکومت کے خلاف تھے۔
9 ستمبر کو ، جسٹس کتھاوالا کی سربراہی والی بنچ نے اس انہدام پر روک لگائ تھی اور ریمارکس دیئے تھے کہ شہری ادارہ کا عمل بدنیتی پر مبنی لگتا ہے- ہائی کورٹ اس پر حتمی سماعت کل متوقع ھے
یو این آئی اے اے اے

خاص خبریں
سری نگر میں بچوں اور کچھ لوگوں سے بھری کشتی دریائے جہلم میں ڈوب گئی، بچائو آپریشن جاری

سری نگر میں بچوں اور کچھ لوگوں سے بھری کشتی دریائے جہلم میں ڈوب گئی، بچائو آپریشن جاری

سری نگر، 16 اپریل (یو این آئی) سری نگر کے بٹوارہ گنڈ تل علاقے میں منگل کی صبح کچھ لوگوں اور بچوں سے بھری ایک کشتی دریائے جہلم میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں کئی افراد کےلاپتہ ہونے کا خدشہ ہے۔

...مزید دیکھیں
ایکواڈور کے ساحلی علاقے میں مسلح حملے میں تین افراد ہلاک، دو زخمی

ایکواڈور کے ساحلی علاقے میں مسلح حملے میں تین افراد ہلاک، دو زخمی

کوئٹو، 16 اپریل (یو این آئی) جنوب مغربی ایکواڈور کے ساحلی صوبہ گویا کے سمبورونڈن علاقے میں مسلح حملے میں دو پولس افسروں سمیت تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں موسلا دھار بارشوں کے بعد موسم میں بہتری واقع

کشمیر میں موسلا دھار بارشوں کے بعد موسم میں بہتری واقع

سری نگر، 16 اپریل (یو این آئی) وادی کشمیر میں دو دنوں کی موسلا دھار بارشوں کے بعد موسم میں قدرے بہتری واقع ہوئی ہے اور اس دوران وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ درج ہوئی ہے۔

...مزید دیکھیں
اسرائیل غزہ میں عارضی جنگ بندی چاہتا ہے: حماس عہدیدار

اسرائیل غزہ میں عارضی جنگ بندی چاہتا ہے: حماس عہدیدار

غزہ، 16 اپریل (یو این آئی) اسرائیل حماس کے ساتھ عارضی جنگ بندی کے معاہدے کی کوشش کر رہا ہے، تاکہ وہ غزہ کی پٹی میں فوجی آپریشن دوبارہ شروع کرنے سے پہلے اپنے یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بناسکے۔

...مزید دیکھیں
جاپان کے کوشیما میں زلزلے کے جھٹکے

جاپان کے کوشیما میں زلزلے کے جھٹکے

ٹوکیو، 16 اپریل (یو این آئی) جاپان کے کوشیما میں پیر کی دیر رات زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

...مزید دیکھیں
سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی جزوی نقل و حمل بحال

سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی جزوی نقل و حمل بحال

سری نگر، 16 اپریل (یو این آئی) وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی جزوی نقل و حمل کو بحال کر دیا گیا ہے اور پہلے درماندہ گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت ہے۔

...مزید دیکھیں
بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

سری نگر، 16 اپریل (یو این آئی) منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کریری علاقے میں ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

حسرت ٹائٹل گیت لکھنے کے ماہر تھے

15 Apr 2024 | 10:27 AM

ممبئی، 15اپریل (یو این آئی) ہندی فلموں میں جب بھی ٹائٹل گیتوں کا ذکر ہوتا ہے، نغمہ نگار حسرت جے پوری کا نام سب سے پہلے لیا جاتا ہے۔ ویسے تو حسرت جے پوری نے ہر طرح کے گیت لکھے لیکن فلموں کے ٹائٹل گیت لکھنے میں انہیں مہارت حاصل تھی۔

...مزید دیکھیں
image