image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 11:56 Hrs(IST)
Others

بی جے پی کی رتھ یاترا کی اجازت دینے سے عدالت کا انکار

بی جے پی کی رتھ یاترا کی اجازت دینے سے عدالت کا انکار

کلکتہ،6دسمبر (یو این آئی) بی جے پی کی رتھ یاتر ا کی اجازت دینے سے مغربی بنگال حکومت کے انکار کے بعد کلکتہ ہائی کورٹ نے بھی بی جے پی کو رتھ یاترا کی اجازت دینے سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ دینے کے بجائے9جنوری تک ملتوی کردیا ہے۔بی جے پی کی رتھ یاترا 7دسمبر سے کوچ بہار سے شروع ہونے والی تھی۔
کلکتہ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ اگلی سماعت تک رتھ یاترا نہیں نکالی جاسکتی ہے۔اس معاملے کی اگلی سماعت 9جنوری کو ہوگی۔عدالت نے کہا کہ ریاست کے موجودہ صورت حال کے پیش نظر رتھ یاترا نکالے جانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔ لااینڈ آرڈر کو برقرار رکھنا ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہے۔اور اتنے مختصر وقت میں پولس کیلئے اتنے بڑے پیمانے پر سیکورٹی کے انتظامات کرنا ممکن نہیں ہے۔
کلکتہ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ 9جنوری تک رتھ یاتر ا سے متعلق نہ کوئی ریلی نکالی جاسکتی ہے اور نہ ہی پروگرام کیا جاسکتا ہے۔عدالت کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی رتھ یاترا غیر یقینی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ ریاستی حکومت نے اپنے حلف نامہ میں کہا ہے کہ ریاست میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے پیش نظر بی جے پی کو ریاست بھر میں رتھ یاترا نکالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔ریاستی ایڈوکیٹ جنرل کشور دتہ نے کلکتہ ہائی کورٹ سے کہا کہ کوچ بہار ضلع سپرنڈنٹ نے بی جے پی کے صدر امیت شاہ کے پروگرام اور رتھ یاترا نکالے جانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔
7دسمبر کو کوچ بہار سے بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ بی جے پی کی رتھ یاترا”جمہوریت بچاؤریلی“کا افتتاح کرنے والے تھے۔کشور دتہ نے عدالت سے کہا کہ کوچ بہار میں فرقہ واریت کی تاریخ رہی ہیں اور ہمیں خفیہ اطلاعات ملے ہیں کہ کوچ بہار میں شرپسند عناصر ماحول کو بگاڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔کوچ بہار کے ایس پی نے اپنے خط میں کہا ہے کہ مختلف ریاستوں سے بی جے پی کے لیڈران اور ورکر آرہے ہیں اور اس کی وجہ سے ضلع میں فرقہ وارانہ یکجہتی کے ماحول کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ زمینی حالات کی بنیاد پر مقامی انتظامیہ نے اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے جواب کو کھلی عدالت میں پڑھا نہیں جاسکتا ہے کیوں کہ یہ بہت ہی حساس معاملہ اس لیے ہم نے سیل مہر لفافے میں جواب پیش کیا ہے۔بی جے پی نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہوئے عدالت سے اپیل کی تھی کہ ریاستی حکومت کو رتھ یاترا کی اجازت دینے کے احکامات جاری کیے جائیں۔جسٹس تاپرتہ چکروری نے بی جے پی سے سوال کیا کہ اگر حالات خراب ہوئے تو پھر اس کی ذمہ داری کون لے گا۔اس کے جواب میں بی جے پی کے وکیل انندیا مترا نے اپنے حلف نامہ میں کہا کہ پارٹی پرامن ریکالی نکالے گی مگر لااینڈ آرڈر کو بحال رکھنے کی ذمہ داری ریاستی حکومت کی ہوگی۔مترانے کہا کہ ہندوستان کے آئین نے سیاسی جماعتوں کو ریلی اور پروگرام کرنے کی اجازت دی ہے۔صرف خدشات کی بنیاد پر رتھ یاترا کی اجازت دینے سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے۔
یو این آئی۔نور

خاص خبریں
جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

پٹنہ، 25 اپریل (یو این آئی) بہار کی راجدھانی پٹنہ میں بدھ کی رات جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے لیڈر سوربھ کمار کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا جبکہ ان کا دوست زخمی ہو گیا۔

...مزید دیکھیں
مودی آج مورینا میں   لوگوں سے خطاب  کریں گے

مودی آج مورینا میں لوگوں سے خطاب کریں گے

مورینا، 25 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی آج لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی مہم کے حصہ کے طور پر مدھیہ پردیش کے مورینا میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں
حزب اللہ نے غزہ تنازعہ کے بعد اسرائیل کے خلاف 1,650 فوجی آپریشن شروع کئے

حزب اللہ نے غزہ تنازعہ کے بعد اسرائیل کے خلاف 1,650 فوجی آپریشن شروع کئے

بیروت، 25 اپریل (یو این آئی) غزہ تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے حزب اللہ نے اسرائیلی ٹھکانوں کے خلاف 1,650 فوجی آپریشن شروع کیے ہیں، جن میں 2000 سے زیادہ اسرائیلی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
عراق میں داعش کے 11 جنگجووں  کو پھانسی دی گئی

عراق میں داعش کے 11 جنگجووں کو پھانسی دی گئی

بغداد، 25 اپریل (یواین آئی/ژنہوا) عراقی حکام نے اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) گروپ کے رکن ہونے کے الزام میں 11 افراد کو پھانسی دے دی ہے۔

...مزید دیکھیں
تلنگانہ کے اضلاع ورنگل اور سوریاپیٹ میں دو علحدہ سڑک حادثات۔ 10افراد ہلاک اور دو شدید زخمی

تلنگانہ کے اضلاع ورنگل اور سوریاپیٹ میں دو علحدہ سڑک حادثات۔ 10افراد ہلاک اور دو شدید زخمی

حیدرآباد 25اپریل (یواین آئی)تلنگانہ کے اضلاع ورنگل اور سوریاپیٹ میں پیش آئے دو علحدہ سڑک حادثات میں 10افراد ہلاک اور دیگر دو شدید زخمی ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
برازیل کی اہم شاہراہ پر سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک

برازیل کی اہم شاہراہ پر سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک

ساؤ پالو، 25 اپریل (ژنہوا) برازیل کی ایک اہم شاہراہ پر بدھ کے روز دو مال بردار ٹرکوں اور ایک کار کے حادثہ کا شکار ہونے سے کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار، ایک خاتون منشیات فروش کے خلاف مقدمہ درج:پولیس

بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار، ایک خاتون منشیات فروش کے خلاف مقدمہ درج:پولیس

سری نگر، 25 اپریل (یو این آئی) منشیات فروشوں کے خلاف جنگ کو وسیع پیمانے پر جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار جبکہ ایک خاتون منشیات فروش کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل کے 40ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

24 Apr 2024 | 11:57 PM

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں بدھ کو کھیلے گئے 40ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل درج ذیل ہے:-ٹیم……………………………میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز ........................... 8......7......1.....0.....14......0.698کولکتہ نائٹ رائیڈرز......................7......5.....2......0.....10.......1.206سن رائزرز حیدرآباد............7......5.....2......0.....10......0.914لکھنؤ سپر جائنٹس...............8......5.....3.....0.......10.......0.148.چنئی سپر کنگز ...................8......4.....4.....0.......8........0.415دہلی کیپٹلز.......................... 9......4.....5......0......8......-0.386گجرات ٹائٹنز........................9......4.....5......0......8.......-1.974ممبئی انڈینز ..........................8......3.....5.....0.......6......-0.227پنجاب کنگز............................8......2.....6......0......4.......-0.292رائل چیلنجرز بنگلور................8......1.....7......0......2.......-1.046یواین آئی۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image