image
Monday, Jun 27 2022 | Time 08:49 Hrs(IST)
Regional

گیان واپی مسجد میں شیولنگ ملنے کا دعوی،عدالت نے مقام کو سیل کرنے کی دی ہدایت

گیان واپی مسجد میں شیولنگ ملنے کا دعوی،عدالت نے مقام کو سیل کرنے کی دی ہدایت

وارانسی:16مئی(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع وارانسی میں واقع گیان واپی مسجد احاطے کی ویڈیو گرافی سروے کے دوران مسجد احاطے میں شیولنگ ملنے کے دعوی کے بعد مقامی عدالت نے ضلع انتظامیہ کو اس مقام کو فوری اثر سے سیل کرنے کی ہدایت دی ہے سول جج سینئر ڈویژن روی کمار دیواکر کی عدالت نے پیر کو جاری اپنے حکم میں وارانسی کے ضلع مجسٹریٹ کو حکم دیا ہے کہ وہ اس مقام کو سیل کردیں۔ جہاں شیولنگ ملا ہے۔ حکم میں سیل گئے گئے مقام پر کسی بھی شخص کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
عدالت نے وارانسی کے ڈی ایم، پولیس کمشنر اور سی آر پی ایف کے وارانسی واقع کمانڈنٹ کو حکم دیا ہے کہ جس مقام کو سیل کیا گیا ہے اس کو ریزرو و تحفظ فراہم کرنے کی مکمل ذمہ داری ان کے اوپر ہے۔جج نے ہندو فریق کے وکیل ہری شنکر جین کی درخواست پر یہ فیصلہ سنایا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ کے ذریعہ جو اقدامات کئے گئے ہیں۔ ان کے سپرویژن کی ذمہ داری اترپردیش کے چیف سکریٹری اور ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کی ہوگی۔ عدالت میں ویڈیو گرافی سروے کی رپورٹ پر کل سماعت ہوگی۔
گیان واپی مسجد احاطے کی ویڈیوگرافی سروے کا کام پیر کو مکمل ہوگیا۔ جس کے فورا بعد ہندو فریق کی جانب سے اس کے وکیل ہری شنکر جین نے عدالت میں درخواست داخل کی۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ مسجد احاطے میں 16مئی بروز پیر کو سروے کے دوران شیولنگ پایا گیا ہے۔ یہ اہم ثبوت ہے۔ عرضی میں عدالت سے درخواست کی گئی کہ وہ سی آر پی ایف کے کمانڈنٹ کو حکم دے کہ اس مقام کو سیل کردیا جائے۔ ساتھ ہی وارانسی کے ڈی ایم کو حکم دیا جائے کہ وہ مسلمانوں کے داخلے کے پابندی عائد کرے۔
ہندو فریق کی عرضی میں یہ بھی اپیل کی گئی ہے کہ مسجد میں صرف 20مسلمانوں کو نام ادا کرنے کی اجازت دی جائے اور انہیں وضو کرنے سے فورا روکا جائے۔ جسٹس دیواکر نے اس درخواست کے ضمن میں کہا کہ مسجد احاطے میں عدالت کی ہدایت پر ویڈیو گرافی سروے کا کام ہوا ہے۔ احاطے میں شیولنگ ملنے کے بعد اسے ریزرو کیا جانا ناگزیر ہے۔ عدالت نے کہا'انصاف کا تقاضہ ہے کہ مدعی کی عرضی قبول کی جائے۔
یواین آئی۔ولی

خاص خبریں
برمنگھم میں دھماکہ، متعدد زخمی

برمنگھم میں دھماکہ، متعدد زخمی

لندن 27 جون (یو این آئی/ اسپوتنک) انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں ہوئے ایک دھماکے میں متعدد افراد ہلاک اور ایک گھر مکمل طور پر تباہ ہو گیا جبکہ دیگر قریبی مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

...مزید دیکھیں
کولمبیا میں بولرنگ اسٹینڈ گرنے سے چار افراد ہلاک

کولمبیا میں بولرنگ اسٹینڈ گرنے سے چار افراد ہلاک

بگوٹا، 27 جون (یو این آئی/ اسپوتنک) کولمبیا کے تولیما میں ایک عارضی بولرنگ میں اسٹینڈ گرنے سے کم از کم چار افراد ہلاک اور 150 دیگر زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
ایمرجنسی کو کبھی بھول نہیں سکتا ہے ملک:مودی

ایمرجنسی کو کبھی بھول نہیں سکتا ہے ملک:مودی

نئی دہلی،26 جون (یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ایمرجنسی کے دور میں ملک کی جمہوریت کو کچلنے اور عام لوگوں کے حقوق کو جس بے رحمی سے کچلنے کا کام ہوا تھا اسے ملک کی آنے والی نسلیں کبھی بھلا نہیں سکتیں مسٹر مودی نے اتوار کو آکاش وانی سے نشر اپنے ماہانہ پروگرام ’من کی بات‘ میں کہا کہ 1975 میں جون کے مہینے میں ہی ملک میں ایمرجنسی لگاکر لوگوں کے حقوق کو چھین لیا گیا تھا اور جمہوریت کا گلا گھونٹنے کا کام ہوا۔

...مزید دیکھیں
اگنی پتھ کے خلاف کانگریس ملک بھر میں احتجاج ومظاہرہ کرے گی

اگنی پتھ کے خلاف کانگریس ملک بھر میں احتجاج ومظاہرہ کرے گی

نئی دہلی، 26 جون (یو این آئی) کانگریس نے اگنی پتھ اسکیم کو ملک کی سلامتی کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے اسے نوجوانوں کے ساتھ دھوکہ قرار دیا اور کہا کہ یہ فیصلہ فوج کا نہیں بلکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے عوام مخالف رویہ کا نتیجہ ہے کانگریس کے ترجمان شکتی سنگھ گوہل نے اتوار کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کانگریس اس فیصلے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے ملک بھر کے نوجوانوں کو بتا رہی ہے کہ حکومت ان کے ساتھ دھوکہ کررہی ہے۔

...مزید دیکھیں
آپ کے درگیش پاٹھک نے دہلی میں 11500 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی

آپ کے درگیش پاٹھک نے دہلی میں 11500 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی

نئی دہلی، 26 جون (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے امیدوار درگیش پاٹھک نے دہلی کے راجندر نگر اسمبلی ضمنی انتخاب میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار راجیش بھاٹیہ کو 11000 سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے شکست دی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جہاں درگیش پاٹھک کو 40319 ووٹ ملے وہیں ان کے قریبی حریف بھاٹیہ کو 28851 ووٹ ملے۔

...مزید دیکھیں
باغی ارکان اسمبلی کو ممبئی لوٹنا ہی ہوگا:راؤت

باغی ارکان اسمبلی کو ممبئی لوٹنا ہی ہوگا:راؤت

ممبئی،26 جون (یواین آئی) شیوسینا رہنما اور راجیہ سبھا رکن سنجے راؤت نے آسام کے بوہاٹی میں ڈیرا ڈالے ہوئے باغی ارکان اسمبلی پر طنز کیا اور کہا کہ انہیں دیر سویر ممبئی لوٹنا ہی ہوگا شیوسینا کی نااہلیت کی عرضی پر 16 باغی ارکان اسمبلی کو نوٹس دینے والے ڈپٹی اسپیکر نرہری جروال کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے مسٹر راؤت نے ٹویٹ کیا،’’ارکان اسمبلی گوہاٹی میں لمبے وقت تک نہیں رہ پائیں گے اور انہیں ممبئی کی چوپاٹی لوٹنا ہوگا۔

...مزید دیکھیں
دہلی میں درجہ حرارت 40 کے اوپر رہنے کی پیش گوئی

دہلی میں درجہ حرارت 40 کے اوپر رہنے کی پیش گوئی

نئی دہلی،26 جون (یواین آئی) دہلی کے عوام کو اتوار کو بھی تیز گرمی کا سامنا کرنا پڑے گا اور یہاں درجہ حرارت کے 40 ڈگری سیلسیس سے اوپر رہنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہے گا اور آسمان جزوی طورپر ابر آلود رہیں گے اور برسات کا کوئی امکان نہیں ہے محکمہ کے مطابق کم از کم درجہ حرارت معمول سے ایک ڈگری زیادہ 29 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا اور نمی کی سطح صبح ساڑھے آٹھ بجے 68 فیصد درج کی گئی ۔

...مزید دیکھیں

آج بھی پنچم داکی آواز ذرہ ذرہ میں گونج رہی ہے

26 Jun 2022 | 4:31 PM

(یوم پیدائش 27 جون کے موقع پر)ممبئی 26 جون (یو این آئی) بالی ووڈ میں اپنی شیریں موسیقی سے سامعین کے دلوں پرجادو کرنے والے عظیم موسیقارراہل دیو برمن عرف آر ڈی برمن آج ہمارے درمیان نہیں ہیں لیکن آج بھی ان کی آوازذرہ ذرہ میں گونجتی ہوئی محسوس ہوتی ہے جسے سن کر سامعین کے دل سے بس ایک ہی صدا نکلتی ہے’’چرا لیا ہے تم نے جو دل کو.....‘‘۔

image