image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 21:38 Hrs(IST)
International

ملیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد کے استعفیٰ کا اعلان

ملیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد کے استعفیٰ کا اعلان

کوالالمپور، 24 فروری (یواین آئی) ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے آج اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا ہے وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے بیان جاری کرکے کہا، "مهاتیر محمد نے آج اپنا استعفی ملیشیا کے بادشاہ کو بھیج دیا ہے۔" وزیر اعظم کے استعفی کے اعلان سے ملائیشیا میں سیاسی بحران پیدا ہوسکتا ہے۔ یہ بھی اندیشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ مسٹر محمد کے خلاف سیاسی سازش کی جا رہی ہے کیونکہ اپوزیشن سمیت مختلف سیاسی جماعتوں نے اتوار کو ملاقات کی تھی۔
ملائیشیا کے وزیر اعظم آفس کے مطابق مسٹر محمد نے مقامی وقت کے مطابق دن ایک بجے اپنا استعفیٰ شاہی محل میں جمع کر وایا تھا۔
مہاتیر محمد اور انور ابراہیم نے مئی 2018 کے انتخابات میں اتحاد کے ساتھ الیکشن لڑا اور ملک میں 60 سال سے برسرار اقتدار جماعت کا خاتمہ کردیا تاہم مہاتیر محمد اور انور ابراہیم کے درمیان کشیدگی میں گزشتہ ماہ بڑھی جب ملائیشین وزیراعظم نے طے شدہ وقت میں اختیارات انور ابراہیم کو سونپنے سے انکار کردیا۔
یاد رہے کہ 94 سالہ مہاتیر محمد اور ان کی اتحادی جماعت نے مئی 2018 میں حریف جماعت بریسن نیشنل (بی این) اور اس کے اتحادیوں کے 60 سالہ دور اقتدار کا خاتمہ کر کے پارلیمنٹ میں واضح اکثریت حاصل کی تھی۔
مسٹر محمد مئی 2018 میں 'پكاٹن ہراپن' یا 'الائنس آف ہوپ' اتحاد کے جیتنے کے بعد ملائیشیا کے وزیر اعظم بنے تھے۔ وہ پارتي پری بومی بیرساتو ملیشیا (پي پي بي ایم ) پارٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔ یہ 'پكاٹن ہراپن' اتحاد کے چار اہم جماعتوں میں سے ایک ہے۔
مسٹر محمد کے استعفی کے اعلان سے کچھ ہی پہلے پی پی بی ایم کے صدر محی الدین یاسین نے 'پكاٹن ہراپن' اتحاد سے نکلنے کا اعلان کیا تھا۔یہ فیصلہ پارٹی کے سپریم کونسل کی 23 فروری کی میٹنگ کے بعد کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ م س

خاص خبریں
اگر آئین کو ختم کیا گیا تو غریبوں سے سب کچھ چھین لیا جائے گا: راہل گاندھی

اگر آئین کو ختم کیا گیا تو غریبوں سے سب کچھ چھین لیا جائے گا: راہل گاندھی

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہفتہ کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) آئین کو ختم کرنا چاہتی ہے اور اگر ایسا ہوا تو غریبوں سے سب کچھ چھین لیا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
ملک میں ریزرویشن کو کبھی ختم نہیں ہونے دیا جائے گا: شاہ

ملک میں ریزرویشن کو کبھی ختم نہیں ہونے دیا جائے گا: شاہ

کوٹا، 20 اپریل (یواین آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کانگریس پر ریزرویشن کے سلسلے میں جھوٹ پھیلانے کا الزام لگایا اور کہا ہے کہ اگر وہ ریزرویشن کو ہٹانا چاہتی ہے تو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اسے کسی بھی صورت میں ہٹانے نہیں دے گی۔

...مزید دیکھیں
عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

ناندیڑ، 20 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ انڈیا گروپ اپنے بدعنوان لوگوں کو بچانے کے لیے متحد ہوا ہے لیکن عوام نے انہیں انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہی مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی حکومت کیجریوال کو انسولین نہ دے کر مارنا چاہتی ہے: سنجے سنگھ

مودی حکومت کیجریوال کو انسولین نہ دے کر مارنا چاہتی ہے: سنجے سنگھ

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی ( آپ ) نے جیل میں بند دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی زندگی سے کھلواڑ کرنے کی سازش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ مودی حکومت وزیر اعلیٰ کو انسولین نہ دے کر انہیں مارنا چاہتی ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جس طرح بدعنوان لیڈروں کی حوصلہ افزائی کرکے بدعنوانی کو فروغ دے رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ وہ خود کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
ہندوستانی معیشت میں گجرات کا حصہ 8.3 فیصد : سیتا رمن

ہندوستانی معیشت میں گجرات کا حصہ 8.3 فیصد : سیتا رمن

احمد آباد، 20 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ہفتہ کو کہا کہ گجرات قومی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں 8.3 فیصد سے زیادہ کا حصہ ڈال رہا ہے جبکہ اس کی آبادی پانچ فیصد ہے۔

...مزید دیکھیں
کانگریس نے بی جے پی پر تریپورہ میں اس کے پولنگ ایجنٹس پر حملہ کرنے کا الزام لگایا

کانگریس نے بی جے پی پر تریپورہ میں اس کے پولنگ ایجنٹس پر حملہ کرنے کا الزام لگایا

اگرتلہ، 20 اپریل (یو این آئی) تریپورہ میں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے بعد کانگریس نے ہفتہ کو الزام لگایا کہ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں نے جمعہ کو شہر کے ابھویا نگر، بدرگھاٹ اور نندن نگر علاقوں سمیت کئی مقامات پر اپوزیشن کے حامیوں کے کئی گھروں پر حملے کیے ۔

...مزید دیکھیں

آئین نہیں اکھلیش۔راہل کا سیاسی مستقبل ضرور خطرے میں:کیشور پرساد موریہ

20 Apr 2024 | 9:24 PM

اٹاوہ:20اپریل(یواین آئی) اترپردیش کے نائب وزیر اعلی کیشوپرساد موریہ نے کہا ہے کہ ملک کا آئین تو خطرے میں نہیں ہے لیکن اٹاوہ پارلیمان سے بی جے پی امیدوا رپروفیسر رام شنکر کٹھیریا کی انتخابی ریلی مں شرکت کرنے آئے نا ئب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ نے کانگریس اور ایس پی کو آڑے ہاتھوں لیا۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image