image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 10:12 Hrs(IST)
Entertainment » Bollywood

سینئر اداکارہ شمی عرف نرگس ربادی کا انتقال

سینئر اداکارہ شمی عرف نرگس ربادی کا انتقال
Nargis

ممبئی، 4 مارچ (یو این آئی)ہندی فلموں کی مشہور ومعروف کیریکٹر اداکارہ شمی عرف نرگس ربادی کا طویل علالت کے بعدگزشتہ شب یہاں انتقال ہوگیا۔
وہ 89 برس کی تھی ۔
اداکارہ 1940کی دہائی سے فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھارہی تھیں۔
شمی آنٹی کے نام سے مشہوراداکارہ کا تعلق پارسی حاندان سے تھا۔

شمی آنٹی آخری بار فرح خان اور بومن ایرانی کی فلم ’ شیریں فرہاد کی تو نکل پڑی‘ میں نظر آئیں ، انہوں نے متعدد فلموں میں کیریکٹر کردار ادا کئے۔
دراصل ان کا اصلی نام نرگس ربادی تھا۔

1980کی دہائی میں انہوں نے چھوٹے پردے کا رُخ کیا اور ٹی وی سیریل ’دیکھ بھائی دیکھ‘ کے علاوہ ’زبان سنبھال کے‘، ’شریمان شریمتی ‘، ’کبھی یہ کبھی وہ ‘ اور ’فلمی چکر‘ جیسے ٹی وی پروگراموں میں بھی نظر آ چکی ہیں۔

ممبئی میں ایک پارسی خاندان میں پیدا ہونے والی شمی کے والد کا سایہ سر سے اٹھ گیاجب وہ صرف تین سال کی تھیں۔
اس کے بعد ان کی ماں نے اپنے خاندان کا گزارا کرنے کے لئے پارسی طبقہ سے وابستہ پروگراموں میں کھانا بنانا شروع کردیا۔
شمی کی ایک بڑی بہن تھیں جن کا نام نینا ربادی تھا اور وہ پیشہ سے فیشن ڈیزائنر تھیں۔

جاری۔
یو این آئی۔
اے اے اے۔
ج ا۔
م الف

image