RegionalPosted at: Jul 11 2018 8:34PM کسان چین کی نیندسورہے ہیں ،لیکن کانگریس اور اسکےاتحادیوں کی نینداڑی ہوئی ہے :مودی
ملوٹ ،11جولائی (یواین آئی)وزیراعظم نریندرمودی نے کانگریس کو آج نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اس نے اپنے تقریبا 70سالہ دورحکومت میں کسانوں کا صرف ووٹ بینک کےطورپر استعمال کرکے انکا استحصال کیا لیکن انکی حکومت میں کسان چین کی نیندسورہے ہیں لیکن کانگریس اور اسکے اتحادیوں کی نیند اڑ گئی ہے ۔
مسٹر مودی نے پنجاب کے مکتسر ضلع میں یہاں شرومنی اکالی دل اور بھارتیہ جنتاپارٹی اتحاد کے ذریعہ مرکزی حکومت کے حال ہی میں 14خریف فصلوں کی کم ازکم امدادی قیمت میں اضافہ کئے جانے پر منعقدہ ’ کسان کلیان ریلی ‘سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس پر حملہ جاری رکھتے ہوئے کہاکہ اس پارٹی نے اپنے دورحکومت میں کسانوں اور زراعت پر توجہ نہیں دی اور انھیں نظر انداز کیا۔انھوں نے الزام لگایاکہ کانگریس نے کسانوں کو صرف ووٹ بینک کے طورپر ہی دیکھا ہے اور ان سے جھوٹے وعدے کر کے انھیں دھوکہ دیااور صر ف ایک ہی خاندان کو آگے بڑھانے میں لگی رہی ۔
وزیراعظم نے کہاکہ انکی حکومت نے کسانوں کےلئے کئی فلاحی اسکیمیں شروع کی ہیں جن سے پنجاب ہی نہیں بلکہ پورے ملک کے کسان مستفیض ہونگے ۔
جاری ۔یواین آئی۔ایف اے