NationalPosted at: Feb 24 2020 11:13PM 21ویں صدی میں دنیا میں امن، ترقی، سیکورٹی میں ہندستان۔امریکہ موثرکردار ادا کریں گے
نئی دہلی/آگرہ/ احمد آباد، 24فروری (یو این آئی) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور وزیراعظم نریندرمودی نے ہندستان اور امریکہ کو ’قدرتی شراکت دار‘ قرار دیتے ہوئے پیر کو کہا دونوں ملک بحراکلاہل ہند علاقہ میں طاقت کے توازن کے قیام اور دہشت گردی کو شکست دینے تک محدود نہیں ہوں گے بلکہ 21ویں صدی میں پوری دنیا میں امن، ترقی اور سلامتی میں ایک موثر کردار ادا کریں گے۔
ہندستان کے پہلے دورہ پر آئے امریکی صدر مسٹر ٹرمپ اور ان کے کنبہ نے پہلے دن اس عظیم ملک کی صدیوں پرانی ثفافتی اور زندگی کے اقدار کے متنوع ثقافتی ورثہ اور اس کی شان کے درشن کئے اور دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی افرادی قوت کو سلام کیا۔
گجرات میں احمد آباد کے تقریباََ تین گھنٹے تک مصروف ترین پروگرام میں انڈیا روڈ شو، سابرمتی آشرم اور موٹیرا کے سردار پٹیل اسٹیڈیم میں اپنے زندگی کے سب سے بڑے عوامی اجلاس میں شامل ہونے کے بعد کنبہ شام کو آگرہ پہنچا اور یمنا کے ساحل پر بنے محبت کی منفرد یادگار تاج محل کو ہر کونے سے دل بھر کے دیکھا۔ وہ وہاں تقریباََ ایک گھنٹے رکے۔ آگرہ کے کھیریا فضائیہ کے ہوائی اڈہ پر گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے انکا استقبال کیا اور وداعی دی۔ مسٹر ٹرمپ دورہ کا پہلا مرحلہ مکمل کرکے شام ساڑھے سات بجے نئی دہلی پہنچے۔
یہاں سے سابقہ سلسلہ جوڑ لیں
یوا ین آئی۔ م ع۔ 2100