RegionalPosted at: Jul 5 2020 10:52PM غازی آباد کے مودی نگر میں موم بتی فیکٹری میں آتشزدگی، سات خواتین سمیت آٹھ ہلاک
غازی آباد، 5جولائی(یو این آئی) اترپردیش میں غازی آباد ضلع کے مودی نگر میں اتوار کو برتھ ڈے کے موقع پر استعمال کی جانے والی موم بتی وغیرہ بنانے والی فیکٹری میں زبردست آگ لگ جانے کے سبب سات خواتین سمیت آٹھ لوگوں کی موت ہوگئی جب کہ تین افراد آگ کی لپٹوں میں شدید طور پر جھلس گئے۔پولیس ذرائع نے یہ معلومات فراہم کیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مودی نگر علاقہ کے بکھراوا گاؤں میں واقع یوم پیدائش کے موقع پر استعمال کی جانے والی موم بتی بنانے کی ایک فیکٹری میں آج دوپہر بعد تقریباً تین بجے اچانک آگ لگ گئی۔ اس سانحہ میں چھ خواتین ارو ایک مرد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جب کہ ایک خاتون کی بعد میں موت ہوگئی اور تین لوگ شدید طور پر جھلس گئے جنھیں اسپتال بھیج دیا گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ آگ بجھا دی گئی ہے۔ آتشزدگی کے اسباب کا علم نہیں ہوسکا ہے۔
یو این آئی۔ م ع۔م الف