NationalPosted at: Mar 28 2020 11:44PM لاک ڈاون کے باوجود آنند وہار میں ہزاروں مہاجر مزدور پہنچے
نئی دہلی، 28مارچ (یو این آئی) لاک ڈاون کے دوران غریب مزدور اور بے سہارا لوگوں کی مدد کے لئے حکومت کی طرف سے خواہ طرح طرح کی اسکیموں کا اعلان کیا گیا ہے لیکن اپنی آبائی ریاست جانے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں مہاجر مزودور آج آنند وہار بس اڈہ کے پاس پہنچ گئے ہیں۔
شاہدرہ ضلع کے ڈپٹی پولیس کمشنر نے بتایا کہ چار سو بسیں آج یہاں سے روانہ ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تقریباََ پندرہ ہزار لوگ اب بھی آنند وہار اس اسٹینڈ پر موجود ہیں۔ تمام کو یہاں سے بھیجنے کے لئے بسوں کو لایا جارہا ہے۔ ان کا دعوی ہے کہ رات میں بس اڈہ خالی کرالیا جائے گا۔
دہلی سے مزدوروں کے پیدل بہار، اترپردیش سمیت کئی اپنی آبائی ریاستوں میں جانے کی میڈیا رپورٹوں اور سوشل میڈیا پر اس طرح کی ویڈیو اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد اترپردیش اور دہلی کی حکومتوں نے ان مزدوروں کو ان کے منزلوں تک پہنچانے کے لئے بسوں کا اعلان کیا تھا۔ دونوں حکومتوں کی طرف سے بسوں کے اعلان کے بعد کل رات سے راجدھانی کے مختلف علاقوں سے غریب مزدور آنند وہار پہنچنے لگے تھے۔ سنیچر کو پورے دن دہلی کے ایک کونے سے دوسرے کونے سے لوگ گھنٹوں پیدل چل کر آنند وہار پہنچے۔
جاری یو این آئی۔ م ع۔ 2215