image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 16:51 Hrs(IST)
National

شیلا،پاسوان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد لوک سبھا کی کارروائی دو بجے تک کےلئے ملتوی

شیلا،پاسوان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد لوک سبھا کی کارروائی دو بجے تک کےلئے ملتوی

نئی دہلی،22جولائی(یواین آئی)موجودہ لوک سبھا کے رکن رام چندر پاسوان اور کانگریس کے سینئر لیڈر اور دہلی کی سابق وزیراعلی شیلا دکشت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کی کارروائی دوپہر دوبجے تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔پارلیمنٹ کے ایوان بالاراجیہ سبھا میں بھی محترمہ دکشت کو خراج عقیدت پیش کی گئی۔
لوک سبھا میں صبح 11بجے ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر اسپیکر اوم برلا نے ایوان کو مسٹرپاسوان اور محترمہ دکشت کے انتقال کی اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ مسٹر پاسوان 13ویں ،14ویں اور 16ویں لوک سبھا کے رکن رہے۔وہ 17ویں لوک سبھا میں بہار کی سمستی پور سیٹ سے منتخب ہوئے تھے۔57سالہ مسٹر پاسوان مختلف وزارتوں اور محکموں سے منسلک پارلیمانی مستقل کمیٹیوں کے رکن رہے اور وہ سرگرم سماجی سیاست داں اور کارکن کے طورپر دلتوں اور پسماندوں کے فلاح و بہبود کےلئے کام کرتے رہے۔
لوک سبھا اسپیکر نے کہا کہ محترمہ دکشت آٹھویں لوک سبھا میں اترپردیش کی قنوج سیٹ سے رکن منتخب ہوئیں تھیں۔وہ تین بار دہلی اسمبلی کی رکن رہیں۔وہ 1998 سے 2013 تک دہلی کی وزیراعلی اور 2014 میں کیرالہ کی گورنر بنیں تھیں۔وہ مرکزی حکومت میں شہری ترقی سمیت متعدد محکموں کی وزیر بھی رہیں۔
بعد میں ایوان کے سبھی اراکین نے دو منٹ کے لئے خاموشی اختیار کی۔اسپیکر نے اس کے بعد ایوان کی کارروائی دو بجے تک کےلئے ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔
راجیہ سبھا میں 11بجے کارروائی شروع ہوتے ہی چیئرمین ایم وینکئیا نائیڈو نے محترمہ دکشت کے انتقال کی اطلاع دی اور اراکین نے دو منٹ کے لئے خاموشی اختیار کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔اس کے بعد وقفہ صفر کی کارروائی شروع ہوئی۔
یواین آئی۔اےایم۔

خاص خبریں
او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

آگرہ:25اپریل(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کانگریس پر منھ بھرئی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس او بی سی ریزرویشن کے کوٹے میں چوری کر مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دینے کی خواہاں ہےآگرہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس ایک ایسی پارٹی ہے جو آئے دن بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی توہین کرتی ہے۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ کی 'کیس لسٹ' واٹس ایپ پر دستیاب ہے

سپریم کورٹ کی 'کیس لسٹ' واٹس ایپ پر دستیاب ہے

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے درج مقدمات سمیت کئی دیگر اہم معلومات اب 'واٹس ایپ' پر بھی دستیاب ہوں گی جمعرات کو اس کا اعلان کرتے ہوئے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا ’’اس چھوٹے سے اقدام کا بہت بڑا اثر پڑے گا انہوں نے کہا "اپنے 75 ویں سال میں سپریم کورٹ نے انصاف تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے ایک اور اقدام شروع کیا ہے  اس سے ملک کے دور دراز کے علاقوں کے لوگ شہری مسائل سے متعلق مقدمات کے بارے میں باآسانی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
مودی اور راہل کے خلاف شکایتوں پر الیکشن کمیشن نے پارٹیوں کو نوٹس بھیجے

مودی اور راہل کے خلاف شکایتوں پر الیکشن کمیشن نے پارٹیوں کو نوٹس بھیجے

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اسٹار کمپینر نریندر مودی اور کانگریس کے اسٹار کمپینر راہل گاندھی کی طرف سے عوامی بیانات کے ذریعے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق شکایت درج کی ہے جمعرات کو مختلف شکایات پر دونوں جماعتوں کو انتخابی مہم کے نوٹس جاری کیے گئے الیکشن کمیشن نے بی جے پی کے صدر جے پی نڈا کو کانگریس پارٹی اور ہندوستانی مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی۔

...مزید دیکھیں
آپ  کی دہلی والوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل

آپ کی دہلی والوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے سینئر لیڈر اور کابینہ کے وزیر سوربھ بھاردواج نے جمعرات کو دہلی کے لوگوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل کی ہے  مسٹر بھاردواج اور نئی دہلی لوک سبھا سیٹ سے پارٹی کے امیدوار سومناتھ بھارتی نے پارٹی کارکنوں کے ساتھ میٹرو اسٹیشنوں پر آنے اور جانے والے لوگوں میں پمفلٹ تقسیم کیے اور ان سے اپیل کی کہ وہ ملک سے آمرانہ حکومت کو ہٹانے کے لیے 25 مئی کو ہونے والے آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔

...مزید دیکھیں
ہم اپنے تشخص اور آئین کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

ہم اپنے تشخص اور آئین کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سری نگر، 25 اپریل (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ انڈیا الائنس کے تحت ہم سب اپنے تشخص اور آئین کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ انڈیا الائنس ان طاقتوں کے خلاف بنا ہے جو ملک کو الگ الگ کرنا چاہتی ہیں۔

...مزید دیکھیں
امیتابھ بچن کو لتا دینا ناتھ منگیشکر ایوارڈ ملا

امیتابھ بچن کو لتا دینا ناتھ منگیشکر ایوارڈ ملا

ممبئی، 25 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن کو لتا دینا ناتھ منگیشکر ایوارڈ سے نوازا گیا منگیشکر خاندان نے لتا منگیشکر کی یاد میں سال 2022 میں لتا دیناناتھ منگیشکر ایوارڈ قائم کیا تھا، لتا دیناناتھ منگیشکر ایوارڈ ہر سال ایسے فرد کو دیا جاتا ہے جس نے ملک، اس کے لوگوں اور معاشرے کے لیے نمایاں خدمات انجام دیاہو سب سے پہلے یہ ایوارڈ وزیر اعظم نریندر مودی کو دیا گیا۔

...مزید دیکھیں
دھنکھڑنے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا

دھنکھڑنے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے آج ایوان کے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا۔

...مزید دیکھیں

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image