NationalPosted at: Jul 30 2021 4:45PM حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم: ایرانی
نئی دہلی، 30 جولائی (یو این آئی) خواتین و اطفال بہبود کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے کہا ہےکہ ملک بھر کی خواتین کو بااختیار بنانے کے سلسلے میں مودی حکومت پرعزم ہےاور اس کے تعلق سے کئی طرح کی اسکیمیں چلائی جارہی ہیں محترمہ ایرانی نے جمعہ کو لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ مش شکتی کے ذریع خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے ریاست میں اسکیمیں چلائی جارہی ہیں اور اس کےلئے مرکز کی طرف سے ہر طرح کی مدد دستیاب کرائی جارہی ہے۔ خواتین کو بااختیار بنانے میں جو مسائل پیش آتے ہیں اسے مشن شکتی کے ذریعہ حل کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے خواتین کو اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کے لئے 22 کروڑ 80 لاکھ خواتین کے جن دھن کھاتہ کھولے ہیں۔ مدرا یوجنا کے تحت 17 کروڑ 60 لاکھ خواتین کو فائدہ حاصل ہوا ہے۔
مرکز وزر نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا مودی حکومت کا اجتماعی عزم ہے اور اس کے لئے مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں۔ خواتین کو تغذہ بخش غذا دستیاب کرانے کے لئ اور انتظام کو بہتر بنانے کےلئے حکومت کی طرف سے گائڈ لائن جاری کی گئی ہیں اور اس کی نگرانی کی جاتی ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔